@maverick_lev: میرے ساتھ رہتے ہوئے بھی دوسروں کو میسر تھا محبوب اتنا بھی بازاری نہیں ہونا چاہیے محبت کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ایک دل میں کئی چہرے بسائے جائیں محبت تو وہ احساس ہے جہاں ایک شخص ہی پوری دنیا لگتا ہے جہاں نگاہیں بھی امانت ہوتی ہیں اور وفا بھی ایک وعدہ بن جاتی ہے مگر کچھ لوگ عجیب ہوتے ہیں وہ ساتھ تو کسی ایک کے ہوتے ہیں مگر دل اور توجہ سب میں بانٹ دیتے ہیں وہ مسکراہٹیں بھی بانٹتے ہیں باتیں بھی بانٹتے ہیں اور کبھی کبھی وعدے بھی ایسے لوگوں کو شاید محبت کی حرمت کا اندازہ نہیں ہوتا انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ کسی ایک دل کی دنیا بن کر پھر سب میں بٹ جانا کتنا بڑا ظلم ہوتا ہے میں نے تو تمہیں اپنی دعاؤں میں رکھا تھا اپنی وفاؤں میں رکھا تھا اپنی ہر خوشی اور ہر غم میں رکھا تھا مگر تم نے مجھے صرف ایک اختیار سمجھا ایک ایسا اختیار جو تمہارے پاس ہو بھی اور دوسروں کے پاس بھی اور سچ کہوں محبوب اگر واقعی محبوب ہو تو وہ کسی ایک کا ہوتا ہے یوں سب میں بٹ جانے والا محبوب نہیں ہوتا صرف عادت بن جاتا ہے Capt.S_A🪖 Follow for more.❤️