@un_.seemed_.mystery: اُس شخص کے بچھڑنے کے بعد معلوم ہوا کہ ہر موت قبر تک نہیں لے کر جاتی، کچھ جدائیاں سانسیں تو چلنے دیتی ہیں مگر انسان کے اندر کی زندگی ختم کر دیتی ہیں۔ کچھ لوگ جاتے جاتے صرف ساتھ نہیں لے جاتے، وہ ہنسی، سکون، نیند، یقین اور جینے کی خواہش بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ پھر انسان لوگوں کے درمیان رہ کر بھی ویران ہو جاتا ہے، چہرے پر مسکراہٹ سجا لیتا ہے مگر اندر سے ایک زندہ لاش بن چکا ہوتا ہے۔ میں نے بھی اُس کے بعد یہی جانا کہ روح کا مر جانا جسم کے مرنے سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ قبر کی مٹی شاید ایک دن نصیب ہو جائے مگر کسی بے رحم شخص کی دی ہوئی اذیت عمر بھر انسان کے اندر دفن رہتی ہے۔ Un_seemed_mystery🥀 #foryou #unfreezemyacount #foryourpage #sad #growmyaccount