@aziezkhano: ”بارہا میں نے یہ گمان کیا کہ بالآخر اب امن و سکون آ ہی گیا ہے جبکہ سکون ابھی بہت دور تھا بالکل اسی طرح جیسے ڈوبتے ہوئے لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں خشکی نظر آ رہی ہے جبکہ وہ سمندر کے عین وسط میں پڑے ہوتے ہیں، چنانچہ وہ ایک کمزور سی مدافعت کرتے ہیں، صرف یہ دیکھنے کے لیے ایک ایسی مایوسی کے ساتھ جو میری مایوسی کے جیسی ہے کہ ساحلِ مراد تک پہنچنے سے پہلے کتنے جھوٹے اور فریب نما ساحل آتے ہیں۔“