@daily.information52: کسی مہنگے پرائیویٹ اسکول نہیں گورمنٹ اسکول کی طالبہ فیصل آباد کی پہلی ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر بنیں گی ❤️ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے اعلان کے بعد ایک دن کے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا چناٶ کرلیا گیا۔ درخواستیں موصُول ہونے کے بعد انٹرویُو کمیٹی نے رچنا ئاٶن کی رہائشی میٹرک سالانہ امتحان 2022 میں 1072 نمبر ، پینٹنگز مقابلوں میں صوبائی ، تقاریر مقابلوں میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر 1 ، فیصل آباد کی طالبہ مروا بسرا کو اعزازی ڈپٹی کمشنر مُنتخب کیا جو سوموار 7 نومبر کو ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر ہونگی۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مروا بسرا کو ڈی سی آفس ڈپٹی کمشنر کی چیئر پر بیٹھایا جائے گا اور وہ سرکاری فرائض انجام دیں گی۔بعدازاں انہیں ان کے سکول واقع پیپلز کالونی اور بعد ازاں موجودہ کالج پنجاب کالج جڑانوالہ روڑ لے جایا جائے گا۔ یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے میٹرک سالانہ امتحان کے ٹاپر کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پوزیشن ہولڈر کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا تھا۔#youmwisal #liveincentivelogra #trending #liveincentivelogramforuyouvirul #virusulcoronaliveincentivelogramforuyou