@paygham_e_sarosh: تو ابھی رہ گزر میں ہے قیدِ مقام سے گزر مصر و حجاز سے گزر، پارس و شام سے گزر معانی: رہ گزر: راستہ سے گزرنے والا ۔ قیدِ مقام: ٹھہرنے کی قید ۔ مطلب: ان اشعار میں انھوں نے اپنے خصوصی انداز میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم لوگ تو ابھی تک نا آشنائے منزل ہو ۔ ابھی تک راستے میں ہی بھٹک رہے ہو ۔ لہذا اگر اپنے مقصد کی تکمیل کرتے ہوئے منزل تک پہنچنے کے خواہاں ہو تو پھر یہ مصر و حجاز اور ایران و شام کی حدود سے آگے بڑھنا ہو گا کہ مسلمان کے لیے یہ جغرافیائی حدیں بے معنی شے ہیں ۔ عملاً یہ جغرافیائی حدود کا تصور تو یہاں یورپی تہذیب کی درآمدات میں سے ہے جب کہ مسلمان کی تو ایک ہی قومیت ہے وہ خواہ عرب میں بودوباش رکھتا ہو یا عجم ! بہرحال مسلمان ہے اور اس کی قومیت مشترک ہے ۔ جس کا عمل ہے بے غرض اس کی جزا کچھ اور ہے حور و خیام سے گزر، بادہ و جام سے گزر معانی: حور وخیام: بہشتی حسینائیں اور ان کے خیمے ۔ بادہ و جام: شراب اور شراب کا پیالہ ۔ مطلب: اس شعر میں علامہ اقبال کہتے ہیں کہ جو شخص سیرت و کردار کے حوالے سے بے غرض اور حرص و ہوس سے دور ہو گا خداوند قدوس اس کو خصوصی طور پر اس عمل کی جزا دیتا ہے ۔ لہذا ضروری ہے کہ بہشت تک رسائی کے لیے حور و غلماں اور شراب طہورہ کے خیال سے بے نیاز ہو کر نیک نیتی کے ساتھ اپنے عمل میں مصروف رہا جائے کہ اس نوعیت کا عمل تو ہر قسم کی جزا سے بلند ہے ۔ تیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سرور ایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزر معانی: بے حضور: غیر حاضر ۔ بے سرور: بے لذت ۔ گزر: چھوڑ دے ۔ مطلب: اس میں شک نہیں کہ اس شعر میں بھی اقبال مسلمان سے مخاطب ہیں لیکن یہاں ان کا لہجہ خاصا تند و تیز ہے ۔ فرماتے ہیں کہ تو جس امام کی قیادت میں خدائے عزوجل کے حضور میں سجدہ ریز ہو رہا ہے اس امام کو تو خود بھی حضوری کا درجہ حاصل نہیں کہ اس کی نیت اور عمل منافقانہ ہے ۔ اسی سبب تیری نماز بھی بے کیف ہو کر رہ گئی ہے چنانچہ تیرے لیے مناسب یہی ہے کہ ایسے بے کیف سجدوں اور اس طرح کے بے عمل اور منافق امام کی قیادت سے دستبردار ہو جا ۔ مراد یہ ہے کہ جب راہ نما خود ہی بے عمل اور بد دیانت ہوں تو ایسے لوگوں کی قیادت کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان سے گریز کرنا چاہیے ۔ #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #urdusadshayari

paygham_e_sarosh
paygham_e_sarosh
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 20 May 2026 15:55:48 GMT
32626
3165
36
317

Music

Download

Comments

qamarshah36
Qamar Shah :
Jis ka amal ha bagharaz os ki jaza kuch or haa❤️❤️❤️. Love Dr Iqbal sahab
2026-05-23 00:17:22
2
mzaheer082
m.zaheer082 :
2026-06-02 19:45:05
0
amyra.raja49
𝓜.𝓐𝓪𝓻𝓲𝔃, 𝓡𝓪𝓳𝓪🇵🇰 :
اقبال لاہوری ♥️
2026-05-22 08:21:18
2
umaissaleem786
umais saleem :
deep lines 😳😳😳
2026-05-20 15:58:46
1
user007262021
Bashir :
subhanallah.
2026-05-25 05:44:17
0
iamsyedwaheed
HAFIZ SYEᗪ ᗯᗩᕼEEᗪ ᗷᗩᑕᕼᗩ. :
قلندر لاہوری حضرت اِقبال
2026-05-20 23:52:27
3
goga.goga57
Goga Goga :
end🌹
2026-05-22 10:31:18
1
bezban
bezban :
🥰🥰🥰
2026-05-23 17:52:40
2
user5477404842610
sarwar soduzai :
😄😁
2026-05-21 07:21:41
1
ahmedsaleem1679
ahmedsaleem1679 :
👍👍👍
2026-05-20 18:31:00
1
nadir64010
Nadir🇸🇦🇵🇰 :
🥰🥰🥰
2026-05-21 14:56:20
1
saadsk170
saad :
🥰🥰🥰
2026-05-21 01:44:09
1
itx__fasial__ali
Faisal Ali :
❤️❤️❤️
2026-05-21 04:16:02
1
mohammad.ramzan84
Mohammad Ramzan :
❤️❤️❤️
2026-05-21 05:05:11
1
muhammad.shaber77
Muhammad Shaber :
🥰🥰🥰
2026-05-20 18:37:11
1
muhammadsabirsabir
muhammadsabirsabir :
💖💖💖
2026-05-20 22:31:42
1
chatta_333
Chattha_333? :
❤️❤️❤️
2026-05-20 16:18:14
1
greywolves60
Grey Wolf :
✌✌✌
2026-05-20 15:59:44
1
wolveyes473
wolveyes :
🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-05-20 15:57:42
1
leostarleo
leo star :
🥰🥰🥰
2026-05-20 17:34:44
1
habib.hussain958
Habib Hussain :
🥀🥀🥀
2026-05-20 16:30:16
1
asak_3
♛ 𝐀𝐬𝐚𝐤™ 🇧🇭 :
♥️♥️♥️
2026-05-26 14:39:34
0
fakhrealam.5565.alamking
♛Ⓚι𝐧ģ Ỗƒ Ħαήﻮ𝐔👑FAKHREALAM65 :
🥰🥰🥰
2026-05-31 21:54:59
0
1436rashi
Rana Rashi 1436 :
🌹🌹🌹🌹🌹
2026-06-03 14:24:25
0
mr.m.learner
MR M.Learner🧑‍💻 :
🥰🥰🥰
2026-05-20 16:17:02
1
To see more videos from user @paygham_e_sarosh, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About