@y_syed: تم تو چاند ہو… میرے بغیر بھی بادلوں کے پیچھے سے نکل کر چمک جاؤ گے… مگر میں وہ آسمان ہوں جو تمہارے بغیر ہر رات سسکتا ہے… جب کالے بادل تمہیں چھپا لیتے ہیں نا، تو ایسا لگتا ہے جیسے میری دنیا سے روشنی ہی چھن گئی ہو… اور جب بجلی زور سے گرجتی ہے، تو دل ایسے دہل جاتا ہے جیسے تم ہمیشہ کے لیے مجھ سے دور ہو گئے ہو… تمہاری ایک جھلک کے لیے یہ آسمان پوری رات جاگتا ہے… ستاروں کو سنبھالتا ہے، بادلوں سے لڑتا ہے، صرف اس امید میں کہ شاید تم واپس آ جاؤ… تم تو چاند ہو، تمہیں تو پوری دنیا دیکھ کر خوش ہو جاتی ہے… مگر میں وہ تنہا آسمان ہوں جو تمہارے بغیر نہ مکمل لگتا ہے، نہ زندہ… لوگ کہتے ہیں رات خوبصورت ہے، مگر انہیں کیا خبر… جس آسمان کا چاند روٹھ جائے، وہ اندر سے ہر لمحہ ٹوٹتا رہتا ہے. . #fyp #y_syed #بدبخت