@rpomardan: صوابی۔ایک اور افغانی مہاجر کی رقم ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر واپس دلوادی گئی صوابی: ایک افغانی مہاجر مسمی عثمان غنی ساکن افغانستان حال شملو کیمپ نے *ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* کے دفتر آکر فریاد کی کہ اس نے ایک سال قبل مسمی حاجی محمد نبی کو لکڑیاں فراہم کی تھیں جن کی مالیت تقریباً 09 لاکھ روپے بنتی ہے، مگر متعلقہ شخص رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اب وہ اپنے وطن افغانستان واپس جانا چاہتا ہے لیکن رقم نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ لاہور ہارون خان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانی بھائی کی داد رسی کی جائے کیونکہ وہ ہمارے مہمان اور بھائی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ لاہور ہارون خان اور بیٹ آفیسر فضل آمین خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو تھانے طلب کیا اور خوش اسلوبی کے ساتھ معاملہ حل کرکے افغانی بھائی کو ان کی رقم واپس دلوادی۔ افغانی مہاجر نے بروقت تعاون اور فوری انصاف فراہم کرنے پر ڈی پی او صوابی، ایس ایچ او لاہور اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ #MardanRegion #police #cops