@iaqsa._.4: کچھ لوگ تعلق ختم نہیں کرتے، مگر اپنے رویّے اس طرح بدل لیتے ہیں کہ سامنے والا آہستہ آہستہ اندر سے ٹوٹنے لگتا ہے۔ کبھی بےرخی، کبھی خاموشی، کبھی نظر انداز کرنا، اور کبھی باتوں میں چھپے طنز انسان کو اس مقام تک لے آتے ہیں جہاں وہ خود ہی فاصلے اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ دل بدگمان ہونے لگتا ہے اور رشتہ بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے۔ پھر عجیب بات یہ ہوتی ہے کہ تعلق سے پیچھے ہٹنے کا الزام بھی اُسی شخص پر آ جاتا ہے جو صرف خود کو اذیت سے بچانا چاہتا تھا۔ کچھ لوگ ہاتھ چھوڑتے نہیں، مگر نبھاتے بھی نہیں، اور یہی ادھورا پن انسان کو سب سے زیادہ تھکا دیتا ہے۔#viralmyaccount🙏🙏😚😘 #foryoupage❤️❤️ #viralmyacount #viralmyaccount🙏🙏😚😘 #1millionviews