@gulsisters0: Repost 🤍✨ ہر دکھ ہر انسان کو نہیں سنانا چاہیے، کیونکہ دنیا میں ہر شخص آپ کے درد کو سمجھنے والا نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ وقتی ہمدردی تو دکھاتے ہیں، آپ کے سامنے افسوس بھی کرتے ہیں، مگر بعد میں انہی باتوں کو دوسروں کے سامنے مذاق یا قصہ بنا دیتے ہیں۔ اس لیے انسان کو اپنے غم اُنہی لوگوں سے بانٹنے چاہییں جو دل سے مخلص ہوں اور جن کے پاس آپ کے احساسات کی قدر ہو۔ بعض اوقات خاموشی انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے، کیونکہ ہر آنسو سب کے سامنے بہانے کے لیے نہیں ہوتا۔