@aizaz_26: کسی شام مجھے بھی یاد کر لیا کرو، میں دوست پرانا ہی سہی مگر زندہ تو ہوں، وقت کی بھیڑ میں کہیں کھو نہیں گیا، بس خاموش ہو کر پیچھے رہ گیا ہوں۔ وہ باتیں وہ ہنسی، وہ ساتھ گزارے لمحے آج بھی دل کے کسی کونے میں سانس لیتے ہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ اب انہیں آواز نہیں ملتی۔ میں شکوہ نہیں کرتا، بس اتنی سی گزارش ہے کہ کبھی تنہائی میں کسی ڈوبتے سورج کے ساتھ میرا بھی خیال آ جائے، کیونکہ رشتے ختم نہیں ہوتے، بس یاد کیے جانا کم ہو جاتے ہیں۔