@ridanaazofficial: حج سیریز 🕋 | قسط نمبر 6 : فسلفہِ قربانی : کیا قربانی صرف جانور کو ذبح کرنے کا نام ہے؟ قربانی کے دن قریب ہیں رونقیں عروج پر ہیں، صحن سجنے والے ہیں... مگر ذرا ٹھہریں! اس فہرست میں آپ کے اپنے اندر چُھپے اس 'لاڈلی انا ' کا نام کہاں ہے، جس کی گردن جھکانے پر آپ کبھی راضی نہیں ہوئے؟ اگر وہ بت سلامت ہے، تو پھر یہ سارا منظر محض ایک رسم ہے، عشق نہیں! ہم ہر سال لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں، خوبصورت سے خوبصورت اور مہنگے سے مہنگے جانور اپنے صحنوں کی زینت بناتے ہیں، مگر کبھی اس باطنی سچائی پر غور نہیں کرتے کہ باہر بہنے والا خون تو محض پانی ہے جسے مٹی ایک پل میں جذب کر لیتی ہے۔ اصل قربانی منڈی کے شور سے شروع ہو کر صحن کے ہجوم پر ختم نہیں ہوتی۔ یہ تو ایک گمنام المیہ ہے جو دل کے تاریک ترین گوشے میں، تنہائی کے دشت میں، بالکل خاموشی سے وقوع پذیر ہوتا ہے۔ یہ اپنی انا، اپنی پسندیدہ ضد، اپنے تکبر اور اپنی لامتناہی خواہشات کے گلے پر چھری چلانے کا نام ہے۔ جب تک انسان اپنے وجود کے اندر پلے ہوئے حسد، کینے، بغض اور 'میں' کے درندوں کو ذبح نہیں کرتا، تب تک وہ عشقِ ابراہیمی کی روح کو پا ہی نہیں سکتا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے دل کے سب سے لاڈلے گوشے (اپنے بیٹے) کی قربانی پیش کرنے سے بلکل نہیں ڈرے ، کیونکہ ان کے لیے خدا کے حکم اور اس کی محبت سے بڑھ کے کچھ نہیں تھا ۔ جب تک ہم اپنی ذات کے اس شیش محل کو اپنے ہاتھوں سے مسمار نہیں کرتے، جب تک ہم خدا کے سامنے اپنی مرضی کو مٹا کر 'تسلیم و رضا' کے مقام پر نہیں آتے، تب تک ہماری قربانیاں صرف ایک سالانہ تہوار ہیں، روح سے خالی ایک ڈھانچہ! آئیں، اس بار گوشت کی تقسیم سے آگے بڑھ کر روح کی طہارت کا سامان کریں۔ جانور کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کے اس بت کو بھی مصلوب کریں جو ہمیں جھکنے نہیں دیتا۔ جب انا کٹے گی، تبھی تو روح کا چمن نکھرے گا۔ ازقلم : رِدا ناز تحریر پسند آئے تو اپنی گہری رائے کمنٹس میں ضرور دیں ✍🏼 Instagram : @ridanaazofficial #ridanaazofficial #foryoupage #hajjseries #episode6 #unfreezemyaccount { Hajj2026, Labbaik, UshraZulHajj, Falsafa-e-Qurbani, Tauba, Arafa, IslamiTareekh, IslamicVideo, ZulHajjStatus, Urdu Adab, Urdu Writer, Urdu Shayari, Rida Naaz Writer } © 2026 [ @ridanaazofficial ] - All rights reserved
Rida Naaz ✍🏼 | Writer
Region: PK
Saturday 23 May 2026 16:36:56 GMT
Music
Download
Comments
Roshan Bano :
ماشاءاللہ اللہ پاک اپ کو صحت والی زندگی دے
2026-05-24 07:52:18
0
Bukhari sahab :
subhan Allah ♥️😊♥️
2026-07-06 05:06:46
1
Aqib Nutkaniii :
ماشااللہ اللہ پاک اپ کو ہمیشہ خوش رکھے🥰🥰🥰
2026-05-24 06:38:45
2
Haroon Farooq Abbasi :
Mashallah..
2026-05-24 05:28:17
1
Ishq. E. HusSain A. s❤️ :
آپ بہت اچھا لکھتی ہے اللّٰہ پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے آمین 🙏🏻
2026-05-26 19:27:41
1
Sayeda ♥️ :
mashAllah
2026-05-24 03:25:16
1
tahirramzan426 :
Boht hi khobsurt Apki hr video boht zabrdast hoti he Allah apko kameyab kare👌👌👌
2026-05-23 20:35:12
0
Brand :
sister aglli series kab aye gi JazakAllah
2026-05-24 15:02:50
0
user54678907 :
Allha paak ap ko bhut sari khushiya
2026-05-23 17:42:22
0
user5099960580061 i heat eshq :
boht Kamal ke post hote Hain ap ke Allah ap ko sehat wali Zindagi ata frmy
2026-05-23 17:40:31
0
_Islamic.editz❤️ :
ماشاء اللّٰہ 🥰
2026-06-02 18:30:20
1
Kahuta Prince :
nice post
2026-05-23 17:28:23
0
Fashion habb :
aye naaz tujhy Khabar ha Kya
Yahan per tu bakry ku ziba kia jata faqat dekhway KY liy
2026-05-24 16:19:06
0
Dareesham Gull :
Mashallah
2026-05-23 17:01:38
0
Shahid :
2026-05-24 05:36:10
1
user54678907 :
beshak mashallha 🤲
2026-05-23 17:41:58
0
Iram :
SubhnAllah mashAllah rab ap ky elam man o ezafaa kary bakaty daly ajar dy dosroon ko dekhny par raab ajr dy
2026-05-24 13:47:23
1
Innocent girl :
hamesha ki traf ye video b bht achi ha.keep it up
2026-05-24 02:02:24
1
Fashion habb :
bhoat khoob
2026-05-24 16:15:45
1
Hoorain6289 :
بےشک صحیح کہا ماشاءاللہ 🤲🤲
2026-05-24 03:58:13
1
Green Pakistan💚 :
2026-05-24 03:24:21
1
sobialateef188 :
ماشاءاللہ 💖
مقصدِقربانی کا بہترین نقشہ کھینچاہے۔۔۔ زبردست
اللہ پاک اپ کے علم میں برکت عطا فرمائے ۔🤲
2026-05-23 17:44:21
1
babuking47 :
ماشاءاللّٰه 🥰🥰🥰🥰👍❤️🩹
2026-05-24 06:31:21
1
Fazal din123 :
bashak subhanallah
2026-05-23 18:30:55
1
Roman Khan :
baa kmaaal likhti hn ap
baaa kmaaal shakhsiyat b hoge apki
baa kmaaal zehniyaat Sy nwaza y mery Rab ul izat NY apko.
baaa kmaaal alfaaz ka chunaao krti hn ap.
baaa kmaal maa bap ki baa kmaal olad hn ap.stay blessed
2026-05-23 17:50:34
1
To see more videos from user @ridanaazofficial, please go to the Tikwm
homepage.