@hu_z_bii: کچھ لوگ ہماری زندگی میں دعا بن کر آتے ہیں، اور کچھ لوگ سبق بن کر۔ ہم انہیں دل کی سلطنت دیتے ہیں، عزت کی آخری حد تک چاہتے ہیں، اپنی نیندیں، اپنی خوشیاں، اپنی دعائیں تک ان کے نام کر دیتے ہیں۔ مگر ہر انسان محبت کا وزن اٹھانے کے قابل نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ صرف چاہے جانے کے عادی ہوتے ہیں، نبھانے کے نہیں۔ میں نے تمہیں اپنی نظر کا وقار سمجھا، اپنی خاموش دعاؤں کا مرکز بنایا، ہر محفل میں تمہاری عزت کی، ہر تنہائی میں تمہارا دفاع کیا۔ میرا ظرف یہ تھا کہ میں نے تمہاری غلطیوں پر پردہ رکھا، تمہاری کمیوں کو محبت سے ڈھانپ لیا، تمہارے تلخ لہجوں کو بھی اپنے نصیب کا امتحان سمجھ کر سہہ لیا۔ کیونکہ سچی محبت ہمیشہ عزت سے شروع ہوتی ہے۔ مگر افسوس… ہر شخص کو آنکھوں پر بٹھانے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ وہاں رہنے کے قابل بھی ہو۔ کچھ لوگ مقام پا کر اپنی اصل بھول جاتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اب انہیں کھونے کا ڈر کسی کو نہیں ہوگا، اور یہی غرور آہستہ آہستہ انہیں دلوں سے گرا دیتا ہے۔ تم گرتے گئے… پہلے نظروں سے، پھر احساس سے، پھر دعا سے۔ اور ایک وقت ایسا آیا کہ دل نے بھی خاموشی سے تمہارا نام لینا چھوڑ دیا۔ کیونکہ محبت جب اپنی عزت کھونے لگے تو انسان چاہت نہیں، خاموشی چن لیتا ہے۔ اب نہ شکوہ ہے، نہ نفرت، نہ بددعا۔ بس ایک خاموش سا افسوس ہے کہ جس شخص کو ہم نے اپنی دنیا سمجھا، وہ اپنے ظرف کی کمی سے خود ہی ہماری نظروں سے اتر گیا۔ 🖤 #foryou #pleaseunfrezzemyaccount #repostrequest🙌 #stindwithkashmir