@iaqsa._.4: “دوست نہیں ہیں تمہارے؟” “ہیں تو سہی… مگر اب نئی دوستی کرنے سے ڈر لگتا ہے۔” “ڈر؟ وہ کیوں؟” “کیونکہ لوگ پہلے بہت اپنائیت سے بات کرتے ہیں، پھر آہستہ آہستہ عادت بن جاتے ہیں، روزمرہ کی زندگی کا حصہ لگنے لگتے ہیں۔ اور پھر ایک دن اچانک بدل جاتے ہیں… لہجے بدل جاتے ہیں، ترجیحات بدل جاتی ہیں، اور آخر میں صرف ایک جملہ چھوڑ جاتے ہیں: ‘مصروف ہوں… اب وقت نہیں ملتا۔’” تب انسان کو احساس ہوتا ہے کہ بعض لوگ زندگی میں ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں آتے، وہ صرف کچھ وقت کے لیے دل کو اپنے ہونے کا یقین دلاتے ہیں، اور پھر خاموشی سے اجنبی بن جاتے ہیں۔ #deeplinespoetry🥀 #viralmyaccount🙏🙏😚😘 #viralmyacount ##10millionviews♥♥♥