@iaqsa._.4: Maturity is when you realise: نیم کے پتوں کو جتنا مرضی پانی میں بھگوئیں، اُنہوں نے میٹھا نہیں ہونا۔ اسی طرح کچھ لوگ زندگی میں ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ کتنا ہی اچھا رویہ رکھ لیں، اُن کے لیے دل سے خلوص دکھا دیں، مگر وہ اپنی عادتوں، چالاکیوں اور مکاریوں سے باز نہیں آتے۔ ہر انسان آپ کی نرمی اور محبت کی قدر کرنا نہیں جانتا۔ وقت کے ساتھ انسان یہ سیکھ جاتا ہے کہ ہر کسی کو بدلنا اُس کی ذمہ داری نہیں۔ کچھ لوگوں سے بحث کرنے یا اُنہیں سمجھانے کے بجائے خاموشی اور فاصلہ اختیار کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے، کیونکہ ذہنی سکون ہمیشہ ہر رشتے سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ #viralmyaccount🙏🙏😚😘 ##1millionviews ##deeplinespoetry🥀 #1millionviews #viralmycontent