@engrwaseemakbarallai: ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے والد محترم… آپ کی جدائی کا دکھ وقت کے ساتھ کم نہیں ہوا، بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی یاد اور بھی گہری ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کی شفقت، آپ کی دعائیں، اور وہ محبت بھرا سایہ… سب کچھ آج بھی میرے ساتھ ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر آپ کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے، اور دل بار بار آپ کو ڈھونڈتا ہے۔ آپ کی مسکراہٹ، آپ کی نصیحتیں، اور آپ کی باتیں آج بھی میرے دل میں زندہ ہیں۔ اللہ پاک آپ کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، آپ کے درجات بلند فرمائے، اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اور اللہ پاک تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، اور سب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آپ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گے 🤍