@randomcreater6: مجھے لگتا ہے میں حد سے زیادہ حساس ہوں۔ مجھے خشک جھیل کی نمی اور گونگے کی فریاد بھی دکھی کر جاتی ہے۔ کٹے ہوئے درخت اور اُن پر اُجڑنے والے گھونسلوں پر ماتم کرنے والے پنچھی میری راتوں کی نیندیں اُڑا دیتے ہیں۔ میری نیند کے پرندے ہر رات بھوکے لوٹ آتے ہیں شاید اُن کو سکون کا دانہ نہیں ملتا۔🫠 @احمد🌸