@irfanqayyum37: یوں ہی اکیلا بیٹھ کر سوچ رہا تھا کہ زندگی کے ہر موڑ پر خود کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہر رشتہ دل سے نبھایا، ہر خواب کو حقیقت بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیے ... مگر آخر میں جب ہاتھ دیکھا تو وہ خالی ہی تھا۔ شاید کچھ لوگ ہماری محنت نہیں، صرف ہماری خاموشی ... یاد رکھتے ہیں شاید کچھ دعائیں ادھوری رہ جاتی ہیں اور کچھ خواہشیں وقت کے ساتھ کہیں کھو جاتی ہیں۔ اب تھک سا گیا ہوں یہ سوچتے سوچتے کہ غلطی کہاں ... ہوئی لوگوں پر یقین کرنے میں یا خود کو نظر انداز کرنے میں۔ مگر ایک بات سیکھ لی ہے .... بر بار جیتنا ضروری نہیں ہوتا کبھی کبھی ہار کر بھی انسان بہت کچھ سیکھ جاتا ہے۔🩶