@poetry.on.pics: قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں کچھ بھی پیغام محمد کا تمہیں پاس نہیں امراء نشہ دولت میں ہیں غافل ہم سے زندہ ہے یہ ملت بیضاء غرباء کے دم سے رہ گئی رسمِ اذاں روحِ بلالی نہ رہی فلسفہ رہ گیا تلقینِ غزالی نہ رہی مسجدیں مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے یعنی وہ صاحب اوصافِ حجازی نہ رہے وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہو ہنود یہ مسلمان ہیں جنھیں دیکھ کر شرمائیں یہود یوں تو سید بھی ہو‘ مرزا بھی ہو‘ افغاں بھی ہو تم سبھی کچھ ہو بتائو تو مسلماں بھی ہو ہرکوئی مست مئے ذوقِ تن آسانی ہے تم مسلمان ہو! یہ انداز مسلمانی ہے حیدری فقر ہے‘ نے دولت عثمانی ہے تم کو اسلاف سے کیا نسبت روحانی ہے وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر اور تم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہو کر (علامہ اقبال) #urduadab #allamaiqbal #ghazal #foryoupageシ #poetryonpics