@irha.rajpoot5: لوگوں کو خاموشی سے معاف کر دینا ایک بڑی طاقت ہے... کیونکہ اس میں دل کی صفائی بھی ہے اور خود کو بوجھ سے آزاد کرنا بھی۔ جب انسان دل میں نفرت رکھتا ہے تو سب سے زیادہ وہ خود ہی تھکتا ہے، اس لیے معاف کرنا دراصل اپنے سکون کے لیے ہوتا ہے۔ مگر بر معافی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہی رشتہ دوبارہ ویسا ہی قائم رکھا جائے۔ کچھ لوگ صرف معافی کے قابل ہوتے ہیں، دوبارہ قربت کے نہیں۔ کیونکہ ہر زخم بھر تو جاتا ہے، مگر نشان یاد دلاتا رہتا ہے کہ کہاں احتیاط ضروری ہے۔ خاموشی سے دور ہو جانا، بغیر شور کیے بغیر وضاحت دیے... یہ بھی ایک طرح کی خودداری ہے۔ اس میں نہ بدلہ ہے، نہ انا... بس ایک خاموش فیصلہ ہے کہ اب خود کو وہاں نہیں رکھنا جہاں قدر نہ ہو۔ یہی خودی کی پہچان ہے کہ انسان دل کو صاف رکھے، مگر اپنی حدیں بھی پہچانے۔ ہر کسی کو معاف کر دینا انسانیت ہے، مگر ہر کسی کو دوباره اپنی زندگی میں جگہ دینا ضروری نہیں۔ آخر میں سکون اسی میں ہے کہ دل میں کڑواہٹ نہ ہو، مگر خود کو بھی ضائع نہ ہونے دیا جائے۔ کیونکہ عزت نفس وہ چیز ہے جسے ایک بار نظر انداز کر دیا جائے تو پھر وہ بار بار ٹوٹتی ہے۔ #standwithkashmir #viral #flypシ #flyp #500kveiws✅