@rahatzarinutmankhel1: زندگی میں کچھ آزمائشیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پوری قوم کو غمزدہ کر دیتی ہیں۔ آج اتمان خیل قوم کا ایک معصوم بچہ، احمد شاہ اتمان خیل، کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہے۔ یہ ننھا پھول اتمان خیل قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہان زرین اتمان خیل کا کزن اور دامات ہے، اور اس وقت پورا خاندان سخت آزمائش اور تکلیف سے گزر رہا ہے۔ ہم پوری اتمان خیل قوم، تمام دوست احباب، نوجوانوں، بزرگوں اور انسانیت سے محبت رکھنے والے ہر فرد سے عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ احمد شاہ کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ کیونکہ دعا وہ خزانہ ہے جو تقدیر بھی بدل دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔ 🤲 یا اللہ پاک! اپنے فضل و کرم سے ننھے احمد شاہ کو شفاءِ کاملہ عاجلہ نصیب فرما۔ اس معصوم بچے کے جسم سے بیماری کا ہر اثر ختم فرما۔ اس کی ہر تکلیف کو آسانی میں بدل دے اور اس کے چہرے کی مسکراہٹ واپس عطا فرما۔ یا رب العالمین! کینسر جیسے موذی مرض کو اپنی قدرتِ کاملہ سے شکست دے دے۔ احمد شاہ کے فیملی کو صبرِ جمیل، ہمت اور طاقت عطا فرما، اور ان کے دلوں کو سکون نصیب فرما۔ ڈاکٹروں، علاج اور ہر کوشش میں خیر و برکت عطا فرما۔ اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے صدقے اس معصوم بچے کو مکمل صحت، لمبی عمر اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرما۔ آمین ثم آمین۔ 🤲 🥀 آئیں! سب مل کر ایک معصوم زندگی کے لیے دعا کریں… کیونکہ اللہ کے فیصلوں میں دیر ہو سکتی ہے، اندھیر نہیں۔ 🥀