@lost.trust.tales: انہیں بھی عید مبارک ____،، جو ہمارے ساتھ تعلق ختم کر بیٹھے ہیں 😔 آج عید کے اس پُرمسرت دن جہاں ہر طرف خوشیاں اور رونقیں ہیں، وہاں دل کے ایک کونے میں گزری ہوئی عیدوں کی یادیں اور ایک گہری خاموشی چھائی ہوئی ہے،بہت عجیب لگتا ہے کہ جو لوگ کبھی ہماری ہر خوشی کا مرکز ہوا کرتے تھے، آج عید پر ان کو یاد کرنے کے لیے بھی لفظوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ تعلق اور رابطے ٹوٹ جانے سے دل میں موجود خلوص، جذبے اور پرانے احساسات کبھی ختم نہیں ہوتے۔ میں نے تمہاری خاموشی اور دور جانے کے فیصلے کو بھی تسلیم کر لیا، کیونکہ تمہاری خوشی میرے لیے ہمیشہ اہم تھی اور تم سے اب کوئی گلہ یا شکایت نہیں ہے، بس ایک اداسی ہے جو اس تہوار پر تمہاری کمی کا احساس دلا رہی ہے۔ تم جہاں بھی ہو، جس کے ساتھ بھی ہو، خدا تمہیں ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے۔ ہماری طرف سے تمہیں عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں ___،، 😔🥀 #fypシ゚ #fyp #losttrusttales #tealover #chailovers