@ayeza0761: یہ ایک لائن نہیں... یہ لاکھوں دلوں کی چیخ ہے۔ اور جو اس چیخ کو سمجھ لے... وہ یا تو ٹوٹ جاتا ہے، یا سنور جاتا ہے۔ پانا قسمت میں نہیں، بھلانا بس میں نہیں" یہ کیوں ہوتا ہے؟ کیونکہ اللہ بعض رشتے آزمائش کے لیے بھیجتا ہے، ساتھ رہنے کے لیے نہیں۔ ہر شخص جو تمہاری زندگی میں آتا ہے... وہ تمہارے ساتھ رہنے کے لیے نہیں آتا۔ کچھ لوگ آتے ہیں تمہیں سکھانے کے لیے کہ محبت کیا ہوتی ہے۔ کچھ آتے ہیں تمہیں توڑنے کے لیے کہ تم خود کو پہچان سکو۔ اور کچھ آتے ہیں صرف گزرنے کے لیے... تاکہ تم سمجھو کہ ہر چیز تمہاری نہیں ہو سکتی۔ جسے پانا قسمت میں نہ ہو... اس سے محبت ہونا بھی ایک نشانی ہے نشانی اس بات کی کہ تمہارا دل زندہ ہے۔ مگر یاد رکھو، زندہ دل کو زندہ رہنے کے لیے زخم سہنے پڑتے ہیں۔ کیونکہ دل کو عقل کی زنجیر میں باندھنا سب سے مشکل کام ہے۔ عقل کہتی ہے چھوڑ دو، یہ تمہارا نہیں۔ مگر دل کہتا ہے چھوڑ دوں تو میں مر جاؤں گا۔ یہی کشمکش تمہیں راتوں کو جگاتی ہے۔ سنو، بھلانا بس میں اس لیے نہیں ہے... کیونکہ تم نے اسے خود سے جوڑ لیا تھا تم نے اسے اپنی دعاؤں میں، اپنی نیند میں، اپنی ہر سانس میں بسا لیا تھا۔ اور جو چیز دل میں بس جائے... وہ نکالنے سے نہیں نکلتی۔ وہ نکلتی ہے جب اللہ نکال دے۔ اور اللہ تب ہی نکالتا ہے جب تم خود کو اس کے حوالے کر دو۔ کیونکہ یہ محبت تمہیں تم سے ملوا رہی ہے۔ اگر یہ محبت نہ ہوتی... تو تم کبھی نہ جانتیں کہ تم کتنی وفادار ہو۔ کتنی صبر والی ہوں کتنی مضبوط ہوں میں سوچتی ہو یہ محبت مجھے توڑ رہی ہے۔ مگر حقیقت میں یہ محبت مجھے بنا رہی ہے وہ شخص میرا مقدر نہیں... مگر وہ سبق میرا مقدر ہے جو اس نے مجھے دیا اور جو سبق ایک بار سیکھ لو... وہ پھر کبھی نہیں بھولتا۔ تو اب کیا کرو؟ اسے بھلانے کی کوش کرنا چھوڑ دو۔ کیونکہ زبردستی بھلایا ہوا زخم... پھر سے بہتا ہے۔ بس اسے اللہ کے حوالے کر دو۔ کہو: "یا اللہ، اگر یہ میرے لیے بہتر نہیں... تو اس کی محبت میرے دل سے نکال دے۔ اور اگر یہ میرے لیے بہتر ہے... تو اسے میرے مقدر میں لکھ دے۔" پھر انتظار کرو۔ کیونکہ جو اللہ کے حوالے ہو جائے... وہ یا تو مل جاتا ہے، یا دل سے نکل جاتا ہے۔ اللہ کرے دل کو اتنا مضبوط کرے کہ میں اس شخص کے بغیر بھی جی سکو۔ اور اتنا ہلکا کرے کہ میں اس کی یاد میں ڈوب نہ جاؤ۔ اگر وہ میرا ہے... تو مجھے مل جائے گا اگر نہیں ہے... تو مجھے اس سے بہتر ملے گا۔ ماور اگر کچھ بھی نہیں ملا... تو میں خود کو پا لو گی۔ اور یہ سب سے بڑی جیت ہے *یاد رکھنا:* کچھ محبتیں پانے کے لیے نہیں ہوتیں... وہ صرف یہ بتانے کے لیے ہوتی ہیں کہ تم محبت کرنے کے قابل ہو اور جو محبت کرنے کے قابل ہو... وہ کبھی اکیلی نہیں رہتی۔ #viwesproblem #unfreezmyaccuont