@soul_m1: پتہ نہیں میرے اندر آخر کیا مر چکا ہے… میں پہلے جیسا انسان اب کہیں نہیں رہا۔ ایسا لگتا ہے جیسے مسلسل ٹوٹتے ٹوٹتے میرے جذبات نے بھی آخرکار ہار مان لی ہو۔ اب نہ کسی کے آنے سے خوشی ہوتی ہے، نہ کسی کے جانے سے فرق پڑتا ہے۔ بس ایک خاموش قبر سی بن گئی ہے میرے اندر، جہاں ہر احساس دفن ہو چکا ہے۔ کبھی کبھی دل اتنا بھاری ہو جاتا ہے کہ سانس لینا بھی سزا لگتا ہے۔ آواز گلے میں ہی مر جاتی ہے، کیونکہ اگر ایک لفظ بھی بول دوں… تو شاید آنسو چیخ بن کر نکل پڑیں۔ اب ہر چیز بےجان لگتی ہے۔ ہنسی بھی جھوٹی لگتی ہے، باتیں بھی خالی لگتی ہیں، اور میں خود اپنی زندگی میں ایک اجنبی بن چکا ہوں۔ میں تھک گیا ہوں مضبوط بنتے بنتے۔ تھک گیا ہوں یہ ظاہر کرتے کرتے کہ میں ٹھیک ہوں۔ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ میں اندر سے بہت بری طرح بکھر چکا ہوں… اور اب مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ میرے اندر زندہ کیا بچا ہے۔#poetry #patienc #deep #lines #viralvideo