@sarfarazlaghari3: وہ دونوں جب ملیر کورٹ کی سیڑھیاں اتر رہے تھے تو ان کے چہروں پر عجیب سا سکون تھا۔ جیسے برسوں کی جنگ کے بعد کسی نے انہیں جینے کا حق دے دیا ہو۔ لڑکی کے ہاتھ میں عدالت کے کاغذات تھے، اور لڑکے کی آنکھوں میں ایک چھوٹا سا گھر۔ ایک ایسا گھر جہاں شام کو چائے ٹھنڈی ہو جایا کرے اور جھگڑے صرف اس بات پر ہوں کہ بچے کا نام کون رکھے گا۔ وہ دونوں محبت کرتے تھے بس اتنا ہی جرم تھا۔ شہر کراچی ہمیشہ کی طرح شور میں ڈوبا ہوا تھا۔ سڑکوں پر گاڑیاں تھیں دھواں تھا، جلدی میں بھاگتے لوگ تھے، لیکن ان دونوں کے لیے وقت جیسے رک گیا تھا۔ لڑکی نے آہستہ سے کہا اب کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکے گا نا؟ لڑکے نے مسکرا کر اس کا ہاتھ تھام لیا۔ اب قانون بھی ہمارے ساتھ ہے۔" مگر وہ شاید بھول گئے تھے کہ اس ملک میں قانون کتابوں میں رہتا ہے، اور فیصلے بندوقیں کرتی ہیں۔ گاڑی ابھی ملیر کورٹ سے کچھ ہی دور نکلی تھی کہ پیچھے سے آنے موٹر سائیکل سوار نے گاڑی کے ساتھ بائیک جوڑی۔ لڑکی نے چونک کر دیکھا۔ وہ چہرے جانے پہچانے تھے۔۔۔۔۔ اپنے لوگ۔ وہ لوگ جنہوں نے بچپن میں اسے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا تھا۔ پہلا فائر شاید لڑکے کو لگا۔ دوسرا لڑکی کے سینے میں اترا۔ اور پھر گولیوں کی آواز اتنی بڑھ گئی کہ محبت کی آخری چیخ بھی سنائی نہ دی۔ سڑک پر لوگ رکے کچھ نے ویڈیو بنائی کچھ نے کہا غلط کیا ہوگا تبھی مارے گئے۔ اور شہر دوبارہ اپنی رفتار میں چلنے لگا۔ کل صبح کو خبر سوشل میڈیا پر زندہ رہی گی پھر کسی نئے اسکینڈل نے اسے دفن کر دینا ہے۔ لیکن آج رات کراچی کے آسمان پر ایک سوال بہت دیر تک منڈلاتا رہے گا آخر محبت سے اتنا خوف کیوں ہے؟ یہ کیسا معاشرہ ہے جہاں قاتل غیرت مند کہلاتے ہیں اور محبت کرنے والے مجرم؟ جہاں ماں باپ اولاد کو پیدا تو کر سکتے ہیں مگر ان کی مرضی سے جینے کا حق نہیں دے سکتے۔ جہاں مسجدوں میں رحم کی باتیں ہوتی ہیں مگر گھروں میں نفرت پالی جاتی ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے میں زندہ ہیں جہاں انسان مرنے سے پہلے نہیں مرتا، وہ تب مر جاتا ہے جب اسے اپنی پسند سے جینے کی اجازت نہیں ملتی۔ یہ معاشرہ شاید واقعی ناقابل اصلاح ہے۔ کیونکہ یہاں مسئلہ قانون کا نہیں، ذہنوں کا ہے۔ اور جن ذہنوں میں محبت جرم بن جائے، وہاں قتل ہمیشہ عبادت سمجھا جاتا #fyp
پوسٹ پڑھ کر آنکھوں سے آنسو آ گئے وہ اس لئے کہ میں نے بھی کیسی سے بے انتہا محبت کی ہے ۔۔ اور بیت بہت بہت افسوس بھی ہوا دل بھی بہت دکھا ۔۔۔ مگر ایک بات کہوں جی ۔۔ شاید کچھ لوگوں کو بری لگی مگر یہ دونوں بہت بہت بہت قسمت والے تھے جو نکاح کے بندھن میں بندھ کر سیدھا ساتھ میں جنت چلے گئے ۔۔۔ ایسی موت تو میرا ارمان ہے ۔۔ مرنا تو ویسے بھی ایک دن ہے پھر اگر اپنے محبوب کے ہاتھ میں ہاتھ ہو اور ساتھ میں دونوں مر جائے تو وہ محبت کی دنیا میں زندہ رہتے ہیں تا قیامت ۔۔۔۔ دونوں کو میرا سلام ہے ۔۔۔ انہوں نے اپنی کہانی امر کر دی ہے
2026-05-31 09:58:52
4
Mohammad Haddi225 :
larki Ka name or larka Ka name Kia ta koi bata skata ha
2026-05-29 20:16:39
1
꧁𓊈𒆜🅰🅳🅽🅰🅽𒆜𓊉꧂ :
🥺🥺🥺
2026-05-30 02:32:25
1
🦋✨𝑭ⱥ𝓲ż𝓲✨🦋 :
😳😳😳
2026-05-29 09:06:05
1
Adeel Laghari Baloch :
❤️❤️❤️
2026-05-29 14:32:08
1
Aima :
😢😢
2026-05-29 11:29:03
2
🖤RAJA KHAN🖤 :
😭
2026-05-30 06:15:28
1
Rana Imdadullah :
😭😭😭
2026-05-31 14:42:34
0
murshid07 :
😭😭😭
2026-06-09 17:52:24
1
Mehroo Lal Makwana :
😭😭😭
2026-06-12 18:10:50
1
rao :
❤️❤️❤️
2026-05-29 13:52:21
0
Malik fahad007 :
🥺🥺
2026-06-13 01:38:02
0
To see more videos from user @sarfarazlaghari3, please go to the Tikwm
homepage.