@iaqsa._.4: اس سے زیادہ تکلیف دے شاید کچھ نہیں ہوتا کہ انسان اپنی ہی زندگی کو اپنے سامنے گزرتا دیکھے، دن، مہینے اور سال خاموشی سے بیتتے جائیں مگر وہ ایک لمحہ بھی اپنی مرضی سے نہ جی سکے۔ انسان دوسروں کی توقعات، گھریلو حالات، ذمہ داریوں اور مجبوریوں کے درمیان ایسا الجھ جاتا ہے کہ اپنی خواہشیں آہستہ آہستہ دفن کرتا رہتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب آئینے میں خود کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ عمر تو گزر گئی، مگر زندگی کبھی اپنی تھی ہی نہیں۔ سب کو خوش کرتے کرتے انسان اپنے اندر کے اُس شخص کو کھو دیتا ہے جو صرف سکون، محبت اور آزادی سے جینا چاہتا تھا۔ 💔 #deeplinespoetry🥀 #1millionviews #viralmyaccount🙏🙏😚😘 #foryoupage❤️❤️ #10millionviews♥♥♥