@rjaliyan007: کیا تمہیں یاد ہے جب ہم پہلی بار ملے تھے اور تم نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا تھا کہ “تم سے بات کر کے میرے دل کو سکون ملتا ہے...” تب مجھے کیا خبر تھی کہ وہ چند لفظ میرے اندر ایک پوری دنیا بسا دیں گے۔ اب بھی کبھی رات خاموش ہوتی ہے تو تمہاری وہ پہلی بات میرے دل کے دروازے پر آہستہ سے دستک دیتی ہے، اور میں دیر تک اسی سکون کی آواز سنتا رہتا ہوں۔ تمہاری باتوں میں کوئی عجیب سی نرمی تھی، جیسے تھکے ہوئے دل پر بارش کی پہلی بوند گرے۔ کاش تم جان پاتے کہ اُس دن کے بعد میں نے ہر دعا میں تمہاری آواز مانگی تھی۔ اب تو حال یہ ہے کہ تمہارا نام سنتے ہی دل خاموش ہو جاتا ہے، جیسے کسی نے تمام دکھوں پر محبت رکھ دی ہو۔ اور آج بھی اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ سکون کیسا ہوتا ہے؟ تو میں آہستہ سے تمہارا نام لے دیتا ہوں۔

𝓒𝓪𝓵𝓵 𝓶𝓮 𝓐𝓵𝓲𝔂𝓪𝓷
𝓒𝓪𝓵𝓵 𝓶𝓮 𝓐𝓵𝓲𝔂𝓪𝓷
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 29 May 2026 12:28:53 GMT
39098
3664
239
358

Music

Download

Comments

syedafarahzaidi00
syeda Farah zaidi 💞 :
hum aaj tk milay he nhe 5 sall ho Jain gye 😭😭😭😭
2026-05-30 08:02:53
14
rjchoudhury786
RjChoudhry :
لوگ کہتے ہیں کہ زندگی چلتی رہتی ہے، وقت گزر جاتا ہے، اور چہرے بدلنے سے محفلیں پھر سے سج جاتی ہیں۔ لیکن کوئی اس دل سے پوچھے کہ جب روح ہی کسی کے پاس گروی پڑی ہو، تو جسم رونقوں کے بیچ بیٹھ کر بھی ایک قبرستان کی مانند ہوتا ہے۔ میرے چاروں طرف قہقہے گونجتے ہیں، روشنیوں کا ایک سیلاب ہوتا ہے، لوگ ملتے ہیں، باتیں کرتے ہیں، اور زندگی اپنے پورے جاہ و جلال کے ساتھ رواں دواں دکھائی دیتی ہے۔ لیکن اس شور کے عین درمیان، میرے اندر ایک ایسا مہیب سناٹا بچھا ہوتا ہے جو مجھے اندر ہی اندر نگلتا جاتا ہے۔ میں مسکراتا ہوں، لوگوں کی باتوں کا جواب بھی دیتا ہوں، مگر میری نظریں لاشعوری طور پر صرف تمہیں ڈھونڈتی ہیں۔ جب تم پاس نہیں ہوتے، تو یہ ساری روشنیاں میری آنکھوں کو چندھیانے کے بجائے ان میں چبھنے لگتی ہیں۔ یہ محفلیں مجھے کاٹنے کو دوڑتی ہیں، کیونکہ ان لاکھوں چہروں میں وہ ایک چہرہ نہیں ہوتا جس سے میری کائنات روشن تھی۔ میرا پہلو، جہاں کبھی تمہاری موجودگی کی خوشبو مہکتی تھی، اب ایک ایسی خالی جگہ بن چکا ہے جسے دنیا کی کوئی نعمت نہیں بھر سکتی۔ وہ خالی پن اب مجھے ایک مستقل درد کی طرح چبھتا ہے۔ کبھی کبھی میں چونک کر اپنے برابر میں دیکھتا ہوں، اس امید پر کہ شاید یہ سب ایک خواب ہو اور تم وہیں موجود ہو… لیکن وہاں صرف ایک سرد، بے حس تنہائی میرا استقبال کرتی ہے۔ تمہارے بغیر ہر خوشی ادھوری ہے، ہر جشن ایک رسم ہے، اور ہر دن صرف ایک ہندسہ ہے جو کاٹنا پڑتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ تم میری زندگی کی وہ رونق تھے جس کے جانے سے میری دنیا کا ہر رنگ اڑ گیا ہے۔ اب اگر خدا مجھے پوری دنیا کی بادشاہت بھی دے دے، تمام جہاں کی خوشیاں میرے قدموں میں لا کر ڈھیر کر دے، تب بھی میں اس ویران پہلو کو لے کر روتا رہوں گا۔ کیونکہ میرے لیے کائنات کی سب سے بڑی رونق، سب سے بڑی خوشی اور سب سے خوبصورت احساس… صرف اور صرف تم ہو۔💔🕊🖤🥹
2026-07-17 09:55:45
4
muhammadiqbal726
Muhammad Iqbal :
I missss u mre zindge 😭😭😭
2026-07-22 19:02:31
2
baba.ki.rani0938
baba ki bitya 💖 :
hyeeeeeeeeeee Allah pak AP ko AP k mhebob ka wasta muje mere mhebob s milwado es sal 😭❤️‍🩹🥺🤲🌄😭😭😭😭😭😭😭😭😭🙏 40 Ameen 🙏🫂
2026-06-10 11:45:47
6
muhammadarslansolangi890
🦍🦁💢Aslam Solangi🦁🦍 :
wo or akher din me fark kua hy
2026-07-22 18:24:25
2
tariqzaman1997
"طارق زمان" :
bs wo din jb yd aty he bohut drd dty he 2 br muhabat me duka ka gya ho..🥀
2026-07-24 12:08:15
1
rahimkhan804pti
Rahim khan :
اس کے رخسار پہ بکھرے زلفوں میں بات ایسی تھی دل اگر نہ دیتے تو جان چلی جاتی واللہ 🥀
2026-07-25 20:08:16
1
wahajmughal999
Wahaj Mughal :
ye dukh alag or dukh or dukh bhi tha😳
2026-07-24 21:06:27
1
sajidabbas5121414
✮⚞༒☘𝑆𝑎𝑗𝑖𝑑⭑𝑎𝑏𝑏𝑎𝑠☘༒⚟✮ :
یہ جملہ دل کو اندر تک چیر دیتا ہے میرا دل مجھ سے جھوٹ کہتا تھا کہ تم مجھ سے پیار نہیں کرتے تھے " جیسے ہر دھڑکن نے خود کو دھوکہ دیا ہو جیسے بر امید نے اپنا آپ جلا کر بھی تم پر یقین رکھا ہو۔ میں نے دل کی ہر بات مانی بر احساس پر بھروسہ کیا، مگر آخر میں احساس ہوا کہ میرا دل ہی میرا سب سے بڑا دشمن بن گیا تھا۔ اس نے مجھے تم سے جوڑ کر بھی ٹوٹنے کے لیے چھوڑ دیا۔ میں نے تمہیں دل کی سچائی سمجھا مگر شاید تم کبھی میرے لئے ویسے تھی ہی نہیں جیسے میں تمہارے لئے تھا۔ آج جب سب کچھ بدل چکا ہے، تو صرف یہ احساس رہ گیا ہے کہ میں نے اپنا دل بھی کھو دیا اور تم کو بھی... اور سب سے زیادہ درد یہی دیتا ہے۔میری جان تم مجھ سے جان مانگ لیتے وہ بھی تمہارے اوپر قربان کر دیتا ہنستے ہنستے لیکن مجھے چھوڑ کر نہیں جاتی۔، پتہ ہے کتنا درد ہوتا ہے میرے سینے میں کہتا ہوں خنجر اٹھا کے سینہ چیر دوں،
2026-07-24 09:45:25
1
saif_editx1
️ :
bus aub bol ker Kya fayida 😭 bolne se wo wapis nahi Aaye ge 😭
2026-07-02 06:53:57
6
fufu_makkaw1
~*_❦FûFú_Màkkáwî❦_*~ :
شاعروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ❤️‍🩹 لگتا ہے محبت نے کسی کو نہیں چھوڑا 💔
2026-07-04 21:50:36
10
sufyanafreidi5809
🇸 🇺 🇫 🇾 🇦 🇳 :
اب دل نہیں کرتا کسی سے دل لگانے کو، ایک شخص نے سب شوق ختم کر دیے💔🥺
2026-07-19 20:34:45
2
ali__khan797
Ali🥀♥️ :
آج شاید میں تمہیں اپنا آخری پیغام لکھ رہا ہوں۔ یہ وہ الفاظ ہیں جو میرے دل میں بہت عرصے سے جمع تھے، مگر میں انہیں کبھی مکمل طور پر بیان نہ کر سکا۔ میں نہیں جانتا کہ تم یہ تحریر پڑھو گی یا نہیں، اس کی اہمیت سمجھو گی یا نہیں، مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ یہ الفاظ میرے دل کی سچی آواز ہیں۔ جب تم میری زندگی میں آئیں تو بہت سی چیزیں بدل گئیں۔ روزمرہ کی معمولی باتوں میں بھی خوشی محسوس ہونے لگی۔ ایک پیغام کا انتظار، ایک کال کی آواز تمہارا نام اسکرین پر دیکھنا یہ سب چیزیں میرے دن کا سب سے خوبصورت حصہ بن گئی تھیں۔ میں نے تمہارے ساتھ صرف وقت نہیں گزارا بلکہ اپنے جذبات اپنی دعائیں اپنی امیدیں اور اپنے خواب بھی جوڑ لیے تھے۔ میں نے کبھی تمہیں ایک وقتی تعلق نہیں سمجھا۔ میرے لیے تم وہ شخص تھیں جس کے ساتھ میں نے اپنی زندگی کے کئی خوبصورت خواب دیکھے۔ میں نے تمہاری خوشی میں اپنی خوشی تلاش کی تمہاری پریشانی میں اپنی بے چینی محسوس کی اور تمہارے غم میں دل سے دعا کی کہ اللہ تمہاری مشکلات آسان کر دے۔ میں یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میں کامل تھا۔ مجھ سے غلطیاں بھی ہوئیں، بعض اوقات میرے الفاظ درست نہیں ہوتے تھے، بعض فیصلے بھی شاید غلط رہے ہوں، لیکن ایک چیز پر مجھے آج بھی یقین ہے کہ میری محبت میں کبھی ملاوٹ نہیں تھی۔ میں نے جو بھی کیا، جتنا بھی کیا، دل سے کیا۔ میری نیت کبھی تمہیں تکلیف دینے کی نہیں تھی۔بہت سے لوگ زندگی میں ملتے ہیں، باتیں کرتے ہیں اور پھر وقت کے ساتھ ایک دوسرے سے دور ہو جاتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دل کے کسی کونے میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لیتے ہیں۔ تم میرے لیے انہی لوگوں میں سے ایک ہو۔ چاہے آج ہمارے راستے الگ ہو رہے ہیں، مگر تمہاری یادیں میرے دل سے کبھی جدا نہیں ہوں گی۔ سب سے زیادہ تکلیف انسان کو تب ہوتی ہے جب وہ کسی کے لیے اپنی پوری کوشش کر چکا ہو اور پھر بھی اسے کھو دے۔ میں نے اپنی طرف سے تعلق کو نبھانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ میں نے سمجھنے کی کوشش کی، صبر کیا انتظار کیا معاف کیا نظر انداز کیا اور کئی مرتبہ اپنے دل کے زخموں کو بھی چھپا لیا صرف اس امید میں کہ شاید ایک دن سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔ لیکن زندگی ہمیشہ ہماری خواہشات کے مطابق نہیں چلتی۔ بعض اوقات ہم جن لوگوں کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں، وہی ہماری زندگی کا حصہ نہیں بن پاتے۔ شاید قسمت کے فیصلے ہماری خواہشات سے مختلف ہوتے ہیں۔ شاید کچھ کہانیاں مکمل ہونے کے لیے نہیں بلکہ ہمیں کچھ سکھانے کے لیے لکھی جاتی ہیں۔ تمہارا جانا میرے لیے آسان نہیں ہے۔ شاید تم کبھی نہ جان سکو کہ تمہارے بعد کتنی خاموشیاں میرے حصے میں آئیں۔
2026-07-07 15:47:29
3
fahad.bhatti.kf
Fahad Bhatti KF :
محبتیں بھی ، مقدر میں درج ہوتی ہیں کسی کا رزق ، کسی اور کو نہیں ملتا زندگی میں دو چیزوں کی کمی انسان کو اذیت میں ڈالتی ہے ، ایک رات کی نیند ، اگر نیند نہیں تو چہرہ بگڑ جاتا ہے ، دوسرا من پسند شخص ، وہ اگر میسر نہ ہو تو زندگی بگڑ جاتی ہے ❤️
2026-05-29 21:09:31
7
saleemalisaleem76845.com
ناامید نہ ہو, کمزور نہ پڑو, غم :
hyyyyyyyy 🥺🥺
2026-06-30 09:03:41
1
malik.imran.awan288
malik sab :
captaion plz
2026-07-19 10:11:49
1
user642566878
Zohaib Baloch :
Piyar Hamesha Nhi Rahta Chahye Ketna Bhi Koshish Karo 🥹💔
2026-06-30 09:53:51
1
badnaseeb047
🦋⁂༄𝖬ꭵ𝙧ოàġѕ𝖎༄⁂🦋 :
@🫀:کسی کو پانے کے لیے قسمت چاہیے😭💔 انتظار کرنے سے محبوب کسی اور کے ہو جاتے ہیں 😭💔
2026-07-01 08:08:53
2
itxshahidiqbal25
𝐼𝓉𝓍 𝐻𝒾𝒹شا❷➄ ✨ :
@🌸Z🦋:انسان کو کوئی چیز اتنا نہیں بدل سکتی جتنا اس کے دل پر گزری ہوئی تکلیفیں اسے بدل دیتی ہے اور تکلیفیں بھی وہ جو اس نے تنہا جھیلی ہو🙂🙂
2026-07-02 03:09:53
3
sohailxrubab
تو میرا عشق ہے رُباب❤️‍🩹 :
محبت وہ سودا نہیں جو بازاروں میں بکتا ہو یہ وہ نعمت ہے جو دل سے دل تک پہنچتی ہے۔ یہاں نہ نوٹوں کی گنتی چلتی ہے نہ ترازو کام آتے ہیں یہاں صرف احساسات ہوتے ہیں اور خزانہ صرف اخلاص جب ایک دل دوسرے دل کو اپنی خوشبو میں سمیٹ لیتا ہے، تو یہ لین دین الفاظ سے نہیں بلکہ آنکھوں کی خاموش گفتگو اور روح کے لمس سے طے ہوتا ہے۔ محبت کا حساب کاغذ پر نہیں ہوتا یہ تو لمحوں کی قربت دعاؤں کی قبولیت اور دھڑکنوں کی زبان میں لکھا جاتا ہے۔ یہ لین دین عجیب ہے جتنا دیتے جاؤ، اتنا بڑھتا ہے جتنا بانٹو، اتنا نکھرتا ہے۔ اور آخر میں محبت کا اصل مفہوم یہی ہے کہ اپنا دل دے کر دوسرا دل پانا ایک ایسا سودا جس میں خسارہ کبھی نہیں اور منافع ہمیشہ سکون جاں کی صورت میں ملتا ہے
2026-07-19 14:37:25
2
misspreety335
💕 𝓐𝓵𝓲𝓼𝓱𝓮𝓮𝓮𝔂 💕 :
kia bat kahi hai yar sedha dil ko lagti hai rona agya
2026-06-29 15:58:32
3
To see more videos from user @rjaliyan007, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About