@mpasardarmuhammadriaz.01: گلگت بلتستان میں جنید اکبر کی گرفتاری — سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا پیغام پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ٹیم، جس کی قیادت جنید اکبر صاحب کر رہے تھے، کو کل ورکرز اور عوام نے شاندار استقبال کیا، جس سے پورے علاقے میں تحریک انصاف کا ایک نیا سیاسی مومنٹم پیدا ہوا۔افسوس کے ساتھ آج انہیں غذر میں داخلے سے روکا گیا اور بعد ازاں واپسی کے دوران مبینہ طور پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ چیف الیکشن کمشنر کا انتظامیہ نام بتا رہی ہے اور ہمیں تو پتہ ہی ہے چیف الیکشن کمشنر نے ہمیشہ سے ہی بتایا کہ پچھلے جتنے بھی واقعات ہیں جن وقت بند کمرے میں ہوتے تو وہ کہتے ہیں ایجنسیز سے ہم مجبور ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف، عمران خان کی قیادت میں، ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ ہم نہ کسی ادارے کے خلاف ہیں اور نہ ہی تصادم چاہتے ہیں، بلکہ صرف شفافیت، انصاف اور جمہوری اصولوں کی بالادستی کے حامی ہیں۔ تمام ورکرز سے گزارش ہے کہ وہ پُرامن رہیں، نظم و ضبط قائم رکھیں اور اپنے سیاسی و جمہوری حقوق کے لیے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں۔ @Imran Khan Official @Sohail Afridi @Junaid Akbar @Babar Saleem Swati #MPA_Sardar_Muhammad_Riaz