@zindalaash872: میں تو دنیا سے تھک کر اُس کے پاس جاتی تھی، سوچتی تھی اُس کے لفظ میرے زخموں پر مرہم رکھ دیں گے، اُس کی آواز میرے شور زدہ دل کو سکون دے گی، اُس کے ساتھ بیٹھ کر شاید زندگی کچھ آسان لگنے لگے۔ دنیا کے رویے، لوگوں کی باتیں، اپنوں کی بے رُخی، یہ سب سہہ کر میں آخر میں اُسی کے پاس آتی تھی، کیونکہ مجھے یقین تھا کہ کم از کم ایک شخص ایسا ہے جو مجھے تھام لے گا۔ مگر پھر یوں ہوا… کہ جس شخص کو میں نے اپنی پناہ سمجھا تھا وہی میری سب سے بڑی تھکن بن گیا۔ اُس نے ایسے رویے دیے کہ اب دل کسی سے بات کرنے کو نہیں چاہتا، اُس نے ایسے بدلنا سکھایا کہ اب خود اپنی ذات بھی اجنبی لگتی ہے۔ میں دنیا سے لڑ سکتی تھی، مگر اُس شخص سے ہار گئی جسے میں نے اپنا سکون سمجھا تھا۔ اب حالت یہ ہے کہ نہ دنیا اچھی لگتی ہے اور نہ ہی کسی کی محبت پر یقین آتا ہے۔ کیونکہ جب انسان اپنی آخری امید سے بھی تھک جائے پھر اُس کے اندر جینے کی خواہش آہستہ آہستہ مرنے لگتی ہے۔ بہت عجیب ہوتا ہے نا… جب وہ شخص بھی آپ کو تھکا دے جس کے پاس آپ سکون لینے جاتے تھے۔ @🖤بھٹی صاحب☠️🦁✨ @✨مخلص 🤍 #viral?song?status #sad_life🥀💔 #sad_lines🥀 #mrhooma_keeno😭😩😭💔🚬 #for_you_bewafa_jaan🥹💔🥺🥀👀💔🥹💔🥹🥀