@sralihussain0: سالوں بعد کسی پر دل آیا تھا، اور وہ تم تھے۔ تمہاری چھوٹی چھوٹی باتیں میرے ویران دل کو سکون دینے لگی تھیں۔ میں نے پہلی بار سوچا تھا کہ شاید اب زندگی اتنی اداس نہیں رہے گی۔ میں نے تمہیں اپنی دعاوں میں مانگنا شروع کر دیا تھا۔ مگر پھر ایک دن تم نے ہنستے ہوئے کسی اور کا نام لیا۔ وہ لمحہ میرے لیے قیامت جیسا تھا۔ ایسا لگا جیسے میرے اندر کچھ ہمیشہ کے لیے مر گیا ہو۔ تمہیں کھونے کا دکھ شاید اتنا نہ تھا، جتنا اس بات کا تھا کہ جسے میں اپنی دنیا سمجھ بیٹھا تھا، وہ کبھی میرا تھا ہی نہیں۔ 💔