@sukoon.e.qalb45: محبت کا آخری مقام ہمیشہ وصال نہیں ہوتا… کبھی کبھی اس کی انتہا جدائی ہوتی ہے۔ جب انسان اپنے محبوب کو اس حد تک چاہنے لگے کہ اس کی خوشی اپنی خواہش سے زیادہ عزیز ہو جائے، تب محبت اپنے بلند ترین درجے پر پہنچ جاتی ہے۔ پر محبت کا انجام ساتھ رہنا نہیں ہوتا، کچھ کچھ محبتیں قربانی مانگتی ہیں… اور سب سے بڑی قربانی ہوتی ہے خود کو پیچھے کر دینا۔ وہ لمحہ کتنا کٹھن ہوتا ہے جب دل چیخ چیخ کر روکنا چاہتا ہے، مگر زبان سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ “میں تم سے دور ہو رہا ہوں، کیونکہ تمہاری خوشی میری موجودگی سے زیادہ ضروری ہے۔” یہ کمزوری نہیں، یہ محبت کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔ کیونکہ سچی محبت قید نہیں کرتی، آزاد کرتی ہے۔ کبھی کبھی ہم ساتھ رہ کر بھی اپنے محبوب کو سکون نہیں دے پاتے، اور کبھی بھلے دور ہو کر ان کی زندگی آسان بنا دیتے ہیں۔ محبت کا آخری امتحان شاید یہی ہے کہ آپ اپنی چاہت کو قربان کر کے ان کی مسکراہٹ بچا لیں، اپنی خواہشوں کو خاموش کر کے ان کے خوابوں کو زندہ رہنے دیں۔ ہر کوئی اس مقام تک نہیں پہنچ پاتا۔ زیادہ تر لوگ محبت میں پانا چاہتے ہیں، مگر بہت کم لوگ چھوڑنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ کیونکہ دور ہو جانا بار بار نہیں ہوتا… کبھی کبھی یہی سب سے بڑی جیت ہوتی ہے۔ اپنے نفس پر جیت، اپنی انا پر جیت۔ اگر کبھی تمہیں اپنے محبوب کی خوشی کے لیے اس سے دور ہونا پڑے، تو یاد رکھنا… تم نے محبت کو ادھورا نہیں چھوڑا، بلکہ اسے مکمل کر دیا۔ کیونکہ محبت کا سب سے بڑا ثبوت کبھی کبھی چھوڑ دینا ہوتا ہے۔ سکونِ قلب 🍁🍂 #onthisday #trending #foryoupage #lines🔥 #fypシ