السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ
مشکلوں میں ڈالنے والوں سے بڑا، مشکلوں سے نکالنے والا اللہ ہے۔ جب یہ حقیقت دل میں اتر جائے تو کوئی مشکل بھی مشکل محسوس نہیں ہوتی۔ مخلص رشتے اور سچے دوست بھی اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہیں، انہیں کبھی معمولی باتوں یا وقتی مجبوریوں کی نذر نہ ہونے دیں کیونکہ مجبوریاں تو ختم ہو جاتی ہیں مگر کھوئے ہوئے مخلص رشتے اور سچے دوست دوبارہ آسانی سے نہیں ملتے۔
اے ہماری سانسوں کے مالک! ہماری نافرمانیوں کے باوجود ہمیں رزق عطا کرنے والے رب! ہمارے گناہوں کی پردہ پوشی کرنے والے مہربان رب! ہمارے کمزور جسموں پر رحم فرما، ہماری تمام مشکلات آسان فرما اور ہمیں ہر حال میں اپنا شکرگزار بندہ بنا۔
اَللّٰهُمّفَرِّجْهَمّالْمَهْمُوْمِيْنَوَنَفِّسْكَرْبَالْمَكْرُوْبِيْنَوَاقْضِ الدّيْنَعَنِ الْمَدِيْنِيْنَوَاشْفِ مَرْضَانَا وَمَرْضَى الْمُسْلِمِيْنَوَعَافِ مُبْتَلَانَا وَمُبْتَلَىِ الْمُسْلِمِيْنَوَارْحَمْمَوْتَانَا وَمَوْتَى الْمُسْلِمِيْنَوَاَنْزِلْرَحْمَتَكَوَلُطْفَكَوَشِفَاءَكَوَعَافِيَتَكَعَلَيْنَا وَعَلَى الْعِبَادِ وَعَلٰى كُلِّ مَرِيْضٍ يَا رَبّالْعَالَمِيْنَوَارْفَعْعَنّا الْبَلَاءَوَادْفَعِ الْوَبَاءَعَنْأُمّةِ سَيِّدِنَا مُحَمّدٍﷺ وَاحْفَظْبِلَادَنَا وَبِلَادَالْمُسْلِمِيْنَمِنْكُلِّ شَرٍّ إِنّكَعَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَعَلَیْہِ أَفْضَلُالصّلَاۃِ وَالسّلَامِ وَالتّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَوَبَارِکْوَسَلِّمْتَسْلِیْمًا کَثِیْرًا
سید الایام جمعہ مبارک، تمام احباب محبت وکثرت سے شب و روز درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث بنے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے قرب کا ذریعہ ہو۔
دعاگو: محمد ارمان علی محمد سبط الحسنین شاہ پاکستان
24-محرم الحرام 1448 ہجری
10-جولائی 2026 عیسوی
26-ہاڑ 2083 بکرمی
بروز جمعہ
2026-07-10 06:31:45
0
To see more videos from user @rizwan.types19, please go to the Tikwm
homepage.