@kiranwrites28: انسان جب بچھڑتا ہے تو انسان کے اندر ایک ایسا خلا چھوڑ جاتا ہے جو وقت بھی نہیں بھر پاتا۔ ہم چاہ کر بھی سب کچھ بھول نہیں پاتے... ہم بار بار اُن لمحوں میں واپس جانا چاہتے ہیں جہاں مسکراہٹیں تھیں، قہقہے تھے، اور دل کو سکون دینے والی قربت تھی۔ لیکن زندگی ہمیشہ وہ نہیں دیتی جو ہم چاہتے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے ہر خوشی ہر خواب ہر احساس ادھورا رہ گیا ہو۔ دل چاہتا ہے کہ بس ایک بار صرف ایک بار سب کچھ ویسا ہی ہو جائے جیسا پہلے تھا ... مگر حقیقت کے راستے پر وہ شخص کہیں دور نکل جاتا ہے، اور ہم فقط یادوں کے اندھیروں میں بھٹکتے رہ جاتے ہیں۔ وہ کمی جو دل میں رہ جاتی ہے، وہ لفظوں سے بیان نہیں ہوتی۔ انسان چاہ کر بھی نہیں بتا پاتا کہ کتنا یاد کرتا ہے، کتنا ترستا ہے، ... کتنا ٹوٹ چکا ہے آخر میں بس ایک ہی سچ رہ جاتا ہے کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں، مگر دل کی دنیا میں ہمیشہ ... زندہ رہتے ہیں اور ہم... ہم بس اُن کے حصے کی محبت اُن کے حصے کے خواب ان کے حصے کے آنسو اپنے دل میں چھپائے زندگی گزارتے رہتے ہیں #viral #foryoupage #goviral #1millionaudition #dontunderreviewmyvideo

kiran Imran
kiran Imran
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 30 May 2026 17:23:23 GMT
37815
1793
0
446

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @kiranwrites28, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About