@asgharkhantigers001: شاہرگ، میانی ہاؤس: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، اصغر خان اچکزئی نے پارٹی وفد کے ہمراہ سانحۂ شاہرگ کے شہید قاہر میانی کے والد سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی یوتھ سیکرٹری رشید خان ناصر، حاجی نظام الدین کاکڑ، جمال الدین رشتیا، عبداللہ خان ترین، ثناء اللہ کاکڑ، ملک تاج بازئی، ڈاکٹر اقبال ترین، ڈاکٹر عنایت اللہ پانیزئی اور دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد نے شہید قاہر میانی کے درجاتِ بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور علاقے میں پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا کی۔