@atifawan795: کبھی کبھی انسان پوری زندگی ایک سوال کے جواب کی تلاش میں گزار دیتا ہے۔ اگر اسے اس سوال کا جواب نہ ملے تو اس کے ذہن پر ایسا بوجھ رہتا ہے جیسے اس کے سر پر پوری دنیا کا وزن رکھ دیا گیا ہو۔ لیکن اگر اسے اس سوال کا جواب مل جائے تو بعض اوقات زندگی بے رونق محسوس ہونے لگتی ہے۔ گویا اصل اہمیت جواب میں نہیں، بلکہ اس جواب کی تلاش میں ہوتی ہے۔ اب ذرا تصور کیجیے کہ اگر ایک، دو یا تین نہیں بلکہ بے شمار سوالات کسی انسان کے ذہن میں گردش کر رہے ہوں تو اس کی کیفیت کیا ہوگی؟ کیا وہ دل کھول کر ہنس سکے گا؟ کیا وہ سکون سے زندگی گزار سکے گا؟ غالباً ان سوالات کا جواب نفی میں ہوگا۔ ایسا شخص زندگی کی ہر سہولت میسر ہونے کے باوجود بے چین رہے گا۔ وہ کھل کر ہنس نہیں سکے گا۔ اس کا چہرہ مرجھایا ہوا ہوگا اور اس کی آنکھوں میں مسلسل سوچ بچار کے آثار نمایاں ہوں گے۔ وہ زیادہ تر وقت اپنے خیالات اور سوالات میں گم رہے گا۔ اگر اس کے سوالات پر غور کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ یہ محض عام سوالات نہیں، بلکہ ایسے سوالات ہیں جو انسان کے وجود، تقدیر اور مقصدِ حیات سے متعلق ہیں۔ اگر انسان کو عبادت کے لیے پیدا کیا گیا ہے تو پھر شیطان کو کیوں پیدا کیا گیا، جو انسان کو عبادت سے بہکانے کی کوشش کرتا ہے؟ اگر تقدیر پہلے سے لکھی جا چکی ہے تو پھر گناہ گار انسان جہنم میں کیوں جاتا ہے؟ اور اگر گہرائی سے غور کیا جائے تو یہ سوال بھی جنم لیتا ہے کہ شیطان اور اس کے اعمال سب اسی ذات کی تخلیق ہیں جس نے انسان اور سزا و جہنم پیدا کئے ہے ۔۔۔ #viraltiktokcontent#foryoupageofficiall#unfreezemyacount#Likemyvideo#repostmyvideo$ @H K@CLOUD 5@️@꧁༒♛ مفکر♛༒꧂ @Atif awan @Atif awan