@loharwrites: خاموشی تب نہیں آتی جب ہمارے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو، بلکہ یہ تب آتی ہے جب ہمارے اندر کا سب کچھ ٹوٹ کر بکھر چکا ہو اور ہمیں یہ یقین ہو جائے کہ اب ہماری پکار سننے والا کوئی نہیں۔ جب انسان رو رو کر تھک جاتا ہے، جب شکوے اور شکایتیں دم توڑ دیتی ہیں، تو وہ لفظوں کا سہارا لینا چھوڑ دیتا ہے۔ یہ وہ موڑ ہے جہاں درد حد سے گزر جاتا ہے۔ انسان زندہ تو رہتا ہے، مگر اس کے اندر کا شور مر جاتا ہے۔ وہ بس خاموشی سے سب دیکھتا اور سہتا رہتا ہے۔ یاد رکھیے، کسی کی ناراضگی سے اتنا مت ڈریں جتنا اس کی خاموشی سے ڈرنا چاہیے، کیونکہ بولتا ہوا انسان پھر بھی مان سکتا ہے، لیکن خاموش ہو جانے والا انسان اندر سے ہار چکا ہوتا ہے۔ #fyp #emotionalhealings #sadlife #reality #unfrezmyaccount