@amberstrings2: بچھڑنے کا دکھ ہر نظر کا یوسف الگ ہوتا ہے مگر جدائی کا دکھ ہمیشہ ایک جیسا رہتا ہے۔ کوئی اسے انسان کی صورت میں کھو دیتا ہے، کوئی خواب کی شکل میں۔۔۔ مگر جب وہ بچھڑتا ہے تو دل کے اندر ایک عجیب سا خلا جنم لیتا ہے اور آنکھوں کی روشنی جیسے آہستہ آہستہ مدہم ہونے لگتی ہے۔ کچھ محبتیں عزیزِ مصر کی غلامی جیسی ہوتی ہیں، بظاہر بڑی دلکش اور پرکیف۔۔۔ مگر حقیقت میں روح کو تھکا دینے والی۔ انسان مسکراتا ضرور ہے مگر دل کے کسی گوشے میں ایک خاموش کرب سانس لیتا رہتا ہے۔ میری آنکھیں شاید یعقوبؑ کی طرح بے نور تو ہو جائیں مگر صبر اتنا کامل کہاں۔۔۔ میں بھی وقت کے ساتھ نئے خواب بنانے کی کوشش کروں گا، نئے قلعے بھی تعمیر کر لوں گا، مگر ان دیواروں میں کہیں نہ کہیں پرانے خوابوں کی آہٹ ہمیشہ باقی رہے گی۔ دنیا میں کسی کو اتنی فرصت کہاں کہ وہ کسی کے دل میں جھانک کر روح کے زخم دیکھ سکے۔۔۔ سو شاید ایک دن میں بھی اپنے ادھورے خوابوں کو سینے میں دفن کیے خاموشی سے مٹی ہو جاؤں گا، اور میری کہانی بھی ان بے شمار کہانیوں میں گم ہو جائے گی جو محبت کے نام پر ادھوری رہ گئیں۔🥺🍂 #rabab #instrumental #musictiktok #Acoustic