وہ کم سخن ، وہ کج ادا ، وہ بے وفا، اچھا لگا
جب بھی ملا روٹھا ہوا جب بھی ملا اچھا لگا
وہ ظلم پہ مائل بہت ، وہ جبر کا قائل بہت
اسکا ستم ، ہر ایک ستم، مجھ کو سدا اچھا لگا
تم پیار کے قابل نہیں، تم پیار کے لائق نہیں
اس نے کہا، ہم سے کہا، ہم نے سنا، اچھا لگا
تم ہی تو میری جان ہو، مان ہو ، ایمان ہو
اس نے لکھا، ہم کو لکھا، ہم نے پڑھا ، اچھا لگا۔
2026-06-01 04:12:24
1
To see more videos from user @jana13416, please go to the Tikwm
homepage.