@voiceoftruthpk1: پنجاب حکومت کا چھتوں پر کبوتروں کے پنجروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر نصب کبوتروں کے پنجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پنجروں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر نصب پنجروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی مقدمات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے کبوتروں اور پنجروں کا بروقت انتظام کر لیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ اور ضابطوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔ #PunjabGovernment #PigeonCages #Crackdown #PunjabNews #VoiceOfTruthPK