۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عمر جس گلی سے گزرے شیطان راستہ بدل دیتا ہے، نیل کا پانی جس کے ایک خط سے چل پڑے اسے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں ،عمر رضی اللہ تعالی عنہ وہ ہے جس کی زبان پر حق جاری ہے،اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اگر فرشتے ساڑھے نو سو سال حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی شان بیان کرتے رہیں تو ختم نہیں ہوتی،ان کے بارے میں اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب دیکھا کہ کسی نے قمیض /عربی لباس پہن رکھا ہے کسی کا لباس سینے تک ہے کسی کا اس سے نیچے لیکن عمر فاروق کا لباس زمین سے گھسٹ رہا ہے گویا وہ لباس دین ہے کوئی دین میں تھوڑا ہے کوئی تھوڑے سے زیادہ لیکن عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا اٹھنا دین بیٹھنا دین چلنا دین ان کا ہر عمل دین ہے حق ہے ان کے بارے میں اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو خطاب کا بیٹا عمر ہوتا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسمان کے تاروں کے برابر کسی کی نیکیاں ہیں تو وہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی نیکیاں ہیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے شمار احادیث مبارکہ موجود ہیں ہم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے غلام ہیں کیونکہ جس قسم کی عادلانہ حکومت انہوں نے کی اس کی کوئی مثال ہی نہیں ملتی قیصر و کسری حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا نام سن کر کانپ جاتے تھے ان کے دربار لرز جاتے تھے لیکن تنہائی میں جتنا وہ روتے اور گڑگڑاتے تھے اور اللہ سے معافی مانگتے تھے اتنا شاید ہی کوئی امتی رویا ہوگا ،حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی بے شمار شانیں ہیں انہیں بیان کرنے کے لیے کئی سو سال بھی گزر جائیں لیکن ان کی شانیں بیان نہیں ہو پائیں گی لہذا میں اپنی گفتگو کوئی ان الفاظ پہ ختم کرتا ہوں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ عشرہ مبشرہ صحابی ہیں جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ان کی زندگی میں جنت کی بشارت دے دی،حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ جلیل القدر صحابی تھے ہم ان کی بے انتہا عزت کرتے ہیں ان سے عقیدت رکھتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کوئی ایسا عمل نہ کر بیٹھے جس سے ان کی شان میں گستاخی ہو اللہ ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے گناہ معاف فرمائے امین ثم امین۔
2026-06-02 03:37:43
3
Zidi Rajpoot :
❤️❤️❤️
2026-06-01 18:22:54
2
Mahi MahiA :
🥰🥰🥰
2026-06-01 16:54:36
1
آزاد لوگ 🌹🌹 :
🥰🥰🥰
2026-06-01 15:49:41
1
Ameer hamza :
❤️❤️❤️
2026-06-01 17:06:11
1
To see more videos from user @sajidsindhi174, please go to the Tikwm
homepage.