@ihategirl236: میں نے تمہارے لیے ہمیشہ اچھا سوچا، مگر تم نے جو کیا شاید تمہیں وہ بھی درست لگا ہوگا۔ شکوہ نہیں، بددعا بھی نہیں... بس ایک خواہش ہے کہ زندگی کبھی تمہیں بھی اُس مقام پر کھڑا کرے جہاں تم میرے درد کو محسوس کر سکو۔ تب شاید تمہیں سمجھ آئے کہ کسی مخلص دل کو توڑنا کتنا آسان، اور اُس کے درد کو سمجھنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ 🖤🥀 #SadLines #UrduQuotes #BrokenHeart #DeepWords #Reality @¶°𝕯𝖊𝖆𝖉𝖃𝖎𝖓𝖘𝖎𝖉𝖊°¶
اُسے کہنا، قسم لے لو…
تمہارے بعد اگر ہم نے کسی کا خواب دیکھا ہو، کسی کو چاہا ہو، کسی کو سوچا ہو، کسی کی آرزو کی ہو، کسی کی جستجو کی ہو، کسی کی راہ دیکھی ہو، کسی کا قرب مانگا ہو، کسی کو ساتھ رکھا ہو، کسی سے آس رکھی ہو، کوئی امید باندھی ہو، کسی کو دل میں اتارا ہو، کوئی تم سا پیارا ہو…
کوئی دل میں بسایا ہو، کوئی روٹھا منایا ہو، کوئی روتا ہنسایا ہو، کسی کی یاد کا موسم میرے آنگن میں آیا ہو…
کسی سے بات کرنے کو کبھی یہ ہونٹ ترسے ہوں، کسی کی بے وفائی پر کبھی یہ نین برسے ہوں، کبھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر تیرا دکھ میں نہ رویا ہوں…
اُسے کہنا، قسم لے لو… تمہارے بعد اگر ہم نے کسی کا خواب دیکھا ہو، کسی کی جستجو کی ہو۔ 🥀