@s.mk173: مرنے کے بعد خواجہ سرا کا اپنی ماں کو خط ماں جی میری عمر نو دس برس کی تھی جب ابا نے مجھے زمین پر گھسیٹتے ہوئے گھر سے بے گھرکر دیا تھا۔ میں چیخ چیخ کر تمہیں پکارتا رہا مگر تم بےحس وحرکت سہمی ہوئی مجھے تکتی رہیں۔ واحد روانی تمہارے آنسوؤں کی تھی جو ابا کے غیض و غضب کے آگے بھی تھمنے کو تیار نہ تھے۔ تمہارا ہر آنسو اس بات کا ثبوت تھا کہ تم ابا کے اس فعل سے بہت نالاں تھی مگر ابا کی ہر بات پر سر تسلیم خم کرنے پر مجبور بھی۔ محلے والوں کے طعنے، رشتے داروں کے طنز اور لوگوں کی چبھتی ہوئی نگاہوں سے جب ابا بے قابو ہو جاتے تو پھر اپنی کالے چمڑے کی چپل سے میری چمڑی ادھیڑتے۔ اپنے جسم پر چپل سے بنائے گئے نقش لیے میں اس کال کوٹھڑی کی جانب بھاگتا جو پورے گھر میں میری واحد پناہ گاہ بن گئی تھی۔ پٹائی کا دن جب رات میں ڈھلتا تو تم ابا سے چھپ کر دبے پاؤں آتیں۔ مجھے سینے سے لگاتی، اپنے دوپٹے سے میرے زخموں کی ٹکور کرتی۔ میرا سر اپنی گود میں لیے گھنٹوں میرے پاس بیٹھی رہتی۔ مجھے چپ کراتے کراتے تمہاری اپنی سسکیاں بندھ جاتیں۔ آہوں اور سسکیوں کی گونج کے علاوہ اس کال کوٹھڑی میں کچھ سنائی نہ دیتا۔ ہم دونوں آنسوؤں کی زبان میں بات کرتے۔ میرے آنسوؤں میں ان گنت سوال ہوتے۔ کہ آخر کیوں ابا کی نفرت کی خاص عنایت مجھ پر ہی ہے؟ آخر کیوں گھر میں مہمانوں کے آتے ہی اسٹور کے تنگ وتاریک کمرے میں گھر کے ہر فالتو سامان کے ساتھ مجھے بند کردیا جاتا ہے اور جب تک اللہ کی رحمت ہمارے گھر سے چلی نہیں جاتی مجھے رہائی کا پروانہ کیوں نہیں دیا جاتا۔ یہ رحمت ہر بار میرے لیے زحمت کیوں بن جاتی ہے؟ مگر اماں میرے ہر سوال کے جواب میں تم خاموشی سے میرے اوپر محبت بھری نگاہ ڈالتی اور کچھ نہ بولتیں۔ بس کبھی تم میرے ماتھے کا بوسہ لیتی اور کبھی میرے ہاتھوں کو چوم کر اس بات کی گواہی دیتی کہ میں تو اپنے راجہ بیٹے سے بہت پیار کرتی ہوں۔ ایک سوال کرتے کرتے میں تھک جاتا اور نیند کی آغوش میں چلا جاتا کہ آخر میرے سے ایسی کیا خطا ہوئی جو میں اپنے دوسرے بہن بھائیوں کی طرح ابا کے پیار کا حقدار نہیں۔ ہاں تمہاری گود میں سو جانے سے پہلے میں یہ دعا بھی کرتا کہ یہ رات کبھی ختم نہ ہو مگر صبح ہوتی اور تم پھر اس عورت کا لبادہ اوڑھ لیتی جو ابا اور معاشرے کے خوف سے مجھے پیار کرتے ڈرتی تھی۔ جس دن ابا نے مجھے گھر سے نکالا اس دن میرا ے پیشے کا نام دے دیا۔ میں گرو کے پاس سے کئی بار بھاگا، در در نوکری کی تلاش میں پھرتا رہا مگر مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو سکا۔ ہر بار گرو کے در پر ہی پناہ ملی۔ ہمارا وجود معاشرے میں گالی سمجھا جاتا ہے۔ ہمیں تو کسی کو بددعا بھی دینی ہو تو ہم کہتے ہیں کہ جا تیرے گھر بھی مجھ جیسا پیدا ہو۔ حالانکہ ہماری رگوں میں بھی سرخ رنگ کا خون دوڑتا ہے۔ ہمیں بنانے والا بھی تو وہی ہے جس نے ان کو پیدا کیا۔ ان کے سینے میں بھی دل ہماری طرح ہی دھڑکتا ہے۔ تو پھر ہمیں کس بات کی سزا دی جاتی ہے ؟ہمارا جرم کیا ہوتا ہے؟ شاید ہمارا جرم یہ ہوتا ہے کہ ہمارا خون سرخ ہے اور معاشرے کا سفید۔ ماں میں ساری زندگی جینے کی چاہ میں مرتا چلا گیا۔ سفید خون رکھنے والے لوگ کبھی مذہب کی آڑ لے کر تو کبھی جسم فروشی سے انکار پر ہمارے جسموں میں گولیاں اتار دیتے ہیں۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، مجھے بھی گولیاں ماری گئی

SMK
SMK
Open In TikTok:
Region: OM
Monday 01 June 2026 23:31:15 GMT
129648
9670
444
477

Music

Download

Comments

egoisticjuti
MAηαнєljυt😎 :
🥺🥺🥺haeyyyy
2026-07-23 10:54:41
8
ubaid_ur_rehman_95
𝙐𝘽𝘼𝙄𝘿 :
میں نے کیپشن پڑھا مجھے اِتنی تکلیف ہوئی میرا دل اندر سے رو رہا ہے تو سوچو اُس پر کیا گزری ہوگی
2026-07-23 08:39:37
124
shahid_khan397
Shahid khan :
They are humans too please 😑
2026-07-23 10:29:00
1
chamanwr8sofficial
꧁𝓒𝓱𝓪𝓶𝓪𝓷 𝓢𝓱𝓮𝓱𝔃𝓪𝓭꧂ :
ye wo nigah h Jo khawaja Sara khud KO dekhte aor hmare jese log to bs inka mzak uraty hen . sach men Rona a gya
2026-07-23 05:44:24
6
lewaniii64
LeWaNiii🍁 :
wallah I am crying
2026-07-23 10:47:32
1
sufi.under17
Sufyan Riasat Ali 🧑‍🎓🧑‍🎓 :
yrr ye sub. krny waly hun hii tuu hain aisi video dekhna Kuch dair sad hona bss phir apni dhun yrr jab koi aisa bacha paida hoo ksi k Ghar TU society waly TU hum hii hain naa Jin k tanz se ukne parents kis azziyat se guzrty hain agr hum khud unko respect dain apni society main aik khaas mkam dain TU voo bhi apni mrzi se jee skty hain jism frooshi ko unka mukdr hum society walon nyy hii tuu bnaya hai
2026-07-23 09:24:27
38
bilal11225566
ᵢₐₘ🇸🇦𝔅𝔦𝔩𝔞𝔩💙⃝⋆🕊️ :
قسم سے میں تحریر پڑھنے کے بعد بہت رویا ہم کیوں کرتے ہے اس ان کے ساتھ ایسے ان کا کیا قصور ہے اللہ نے سب کو پیدا کیا ہے اللہ کی مرضی ہے
2026-07-23 11:00:09
26
m.asad.baloch62
m asad baloch :
جو بھی یہ تحریر پڑھ رھے کم ازکم وہ لوگ اگے احساس کریں ان کا ان کے لیے اسانی ناکرسکیں تو مشکل نابڑھایں ہ
2026-07-23 15:13:58
12
aftabqadri93
Aftab Qadri :
uar ua log boht achy hoty ha 😔
2026-07-23 08:54:25
4
faisoge
انتظارِ :
اللہ
2026-07-23 08:12:55
9
muhammadsaqib3852
🇾🇪🇸🇩✊👑عمر قریشی :
خدارہ ان جیسے اچھے لوگوں کو کمزکم تکلیف نہ دو
2026-07-23 06:25:26
17
dilbarmalik948
DilBarMalik :
قسم سے انکھوں میں انسو ا کے
2026-07-23 08:01:08
17
zakirqais
_*Ƶαќɪɾ*_Qαɪѕ⦆⦅_🙏❌🔒 :
انسان وہ ہے جس میں انسانیت ہو😭🙏 صرف زندہ رہنا ہی زندگی کا مقصد نہیں، بلکہ ایک اچھا انسان بن کر جینا زیادہ اہم ہے۔ انسان کی اصل پہچان اس کے کردار، سچائی اور دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک سے ہوتی ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائیں، دھوکہ دیں یا غداری کریں تو ہماری انسانیت کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔ ایک مہذب اور پُرامن معاشرہ اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب لوگ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں، وفادار رہیں اور اعتماد کو قائم رکھیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی میں انسانیت، محبت، خلوص اور وفاداری کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔ .زاکر ۔۔قیس
2026-07-23 11:44:35
7
muzamilijaz52
🔥muzamil ijaz🔥 :
ksm se rona agya 💔🥺😢
2026-07-23 04:27:11
5
9t9.m.s
9T9.M.S :
Sadqa in ko dia kro
2026-07-22 20:51:09
9
ceoatlife
Mian Ali Hassan :
Beshak Allah ka hr fesla 💯% drust hota hay.....bs ye insaniyat pe depend krta hun hay k dusray insano ko insano jesa deal krtay hen k nai
2026-07-08 01:44:50
18
positive.loop.by
Positive Loop By Asad :
Disagree Allah ki takhleek main koi nuqas ho he ne skta Yeh to logon k raviye hoty hain jo insan ko itnay dukh thaity hain Stay strong and prove them wrong.. Allah will help u
2026-07-15 03:42:27
5
bilalbettani84
🚩 پختون 🚩 :
Hye Mera Allah Pak 🥹🥹🙏🙏
2026-07-23 11:59:28
2
fairy_queen519
Fairy_queen🤌🏻👑❤️ :
🥺🥺guru darama dekh k pta chala k in ki zindgi kitni takleef da hoti hai❤️‍🩹
2026-07-23 17:10:02
3
razagmahar
ali :
😳
2026-07-23 12:32:59
1
khanpatha69
🙀𝕊𝔸𝔼𝔼𝔻 𝕂ℍ𝔸ℕ🙌🏻 :
2026-07-23 12:05:09
1
To see more videos from user @s.mk173, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About