@meer_oficial: ترے خواب مجھ کو نگل گئے تری عادتیں مجھے کھا گئیں یہ سنبھال اپنی محبتیں یہ محبتیں مجھے کھا گئیں تجھے لگ رہا ہے سخن وری بڑی چیز ہے مری جان پر مجھے میرے حرف نگل گئے مری شہرتیں مجھے کھا گئیں میں وہ دشت ہوں جہاں دور تک کوئی آیا ہے نہ ہی آئے گا مجھے میرے کرب نے ڈس لیا مری وحشتیں مجھے کھا گئیں یہ بجا کہ تیری زمین پر ہیں وجودِ زن سے ہی رونقیں مرا دُکھ سمجھ مرے مالکا یہی صورتیں مجھے کھا گئیں ترے آندھیوں سے مزاج نے تجھے رکنے ہی نہ دیا کہیں تجھے کچھ ہوا کہ نہیں ہوا تری عجلتیں مجھے کھا گئیں میں کِھلا تو کتنے تپاک سے مجھے دیکھتی رہی ہر نظر یہ کسی پہ بھی نہیں کُھل سکا یہ ہری رُتیں مجھے کھا گئیں میں وہ عمر بھر کی مسافتوں کا تھکا مسافرِ بے اماں کبھی تھک کے ٹھہرا ذرا کہیں تو سکونتیں مجھے کھا گئیں میں بھی گھر سے نکلا تھا جن دِنوں تو میں اک وجیہ جوان تھا مجھے راستوں نے نگل لیا یہ مسافتیں مجھے کھا گئیں مری عمر بھر کی اذیتیں اسی ایک مصرعے میں بند ہیں کئی حسرتوں کو میں کھا گیا کئی حسرتیں مجھے کھا گئیں 🪶
میں بھی گھر سے نکلا تھا جن دِنوں تو میں اک وجیہ جوان تھا
مجھے راستوں نے نگل لیا یہ مسافتیں مجھے کھا گئیں
🪶
2026-06-02 16:39:35
32
Moez Ahmad :
شاعر کون ہے بھائی
2026-06-03 17:03:57
2
🥺🖤🍂 خاموش الفاظ 🍂🖤🥺 :
bro please caption
2026-06-12 21:10:29
0
Alone girl 😔❤️🔥 :
سزا یہ ہے کہ بنجر زمین ہوں میں*
*جرم یہ ہے کہ بارش سے عشق ہوگیا۔۔*
2026-06-04 10:27:17
5
𝘿𝙄𝙇𝙎𝙃𝘼𝘿🍂 :
bgm name please
2026-06-13 19:22:22
0
🍂🌺🌼 :
caption please!!!!
2026-06-03 15:48:24
3
نیر کی باتیں 🖤 :
hyeee🥺
2026-06-12 01:52:23
0
Maan🖤🍁مان گولڑہ :
ارے بھئی بہت عمدہ تخئیل🖤🍁
2026-06-02 23:36:16
4
☠︎Rebel☠︎ Queen 👑 :
ufff 🔥🔥🔥
2026-06-04 15:57:23
0
waqas umar :
last line best 🥰🥰
2026-06-03 11:03:48
1
user9790924123677 :
عمدہ 🥀💔🙌
2026-06-03 04:53:57
3
Rehan Ul Hassen :
kamal
2026-06-04 00:04:56
2
Zul-Qarnain KaKar❣ :
🥺😢 hayee
2026-06-02 21:09:40
4
Aziz ur Rehman :
لوگ خالص ہونا پسند نہیں کرتے لیکن تلاش ہمیشہ مخلص لوگوں کی کرتے ہیں ✨🤍❤️
2026-06-03 18:12:01
2
𝓢𝓗𝓔𝓗𝓩𝓐𝓓 :
Hyeee 🥰 Yar
2026-06-03 04:56:46
3
*_❉্᭄͜͡_ hooری♥️🦋❉্᭄͜͡* :
کمال عمدہ
2026-06-03 11:23:22
1
Saنa e Zahرa :
کمال است🥀
2026-06-03 18:47:46
1
eyunni 🤍💯🥀 :
caption 🥰
2026-06-02 13:26:01
3
𝕄𝕒𝕙𝕖𝕣𝕚 𝔽𝕒𝕫𝕒𝕝 :
ترے خواب مجھ کو نگل گئے تری عادتیں مجھے کھا گئیں
یہ سنبھال اپنی محبتیں یہ محبتیں مجھے کھا گئیں
تجھے لگ رہا ہے سخن وری بڑی چیز ہے مری جان پر
مجھے میرے حرف نگل گئے مری شہرتیں مجھے کھا گئیں
میں وہ دشت ہوں جہاں دور تک کوئی آیا ہے نہ ہی آئے گا
مجھے میرے کرب نے ڈس لیا مری وحشتیں مجھے کھا گئیں
یہ بجا کہ تیری زمین پر ہیں وجودِ زن سے ہی رونقیں
مرا دُکھ سمجھ مرے مالکا یہی صورتیں مجھے کھا گئیں
ترے آندھیوں سے مزاج نے تجھے رکنے ہی نہ دیا کہیں
تجھے کچھ ہوا کہ نہیں ہوا تری عجلتیں مجھے کھا گئیں
میں کِھلا تو کتنے تپاک سے مجھے دیکھتی رہی ہر نظر
یہ کسی پہ بھی نہیں کُھل سکا یہ ہری رُتیں مجھے کھا گئیں
میں وہ عمر بھر کی مسافتوں کا تھکا مسافرِ بے اماں
کبھی تھک کے ٹھہرا ذرا کہیں تو سکونتیں مجھے کھا گئیں
میں بھی گھر سے نکلا تھا جن دِنوں تو میں اک وجیہ جوان تھا
مجھے راستوں نے نگل لیا یہ مسافتیں مجھے کھا گئیں
مری عمر بھر کی اذیتیں اسی ایک مصرعے میں بند ہیں
کئی حسرتوں کو میں کھا گیا کئی حسرتیں مجھے کھا گئیں
🪶
2026-06-02 16:38:56
14
Mesh :
kia kehny😢 esa lg rha hy har line mery liye hy💔
کئی حسرتوں کو میں کھا گیا کئی حسرتیں مجھے کھا گئیں
2026-06-03 14:19:14
1
SALAAR KHAN 🫀🌸😍..... :
🥺🥺🥺
2026-06-02 13:06:09
5
MOHSIN ❤️🩹🌚 :
😞😳
2026-06-02 15:28:16
5
🇵🇰Tariq Hussain Bhakkar 🇵🇰 :
🌹🌹🌹
2026-06-04 05:40:31
1
Abdullah :
👍👍
2026-06-03 19:55:23
1
To see more videos from user @meer_oficial, please go to the Tikwm
homepage.