@adcpcswabi: 💊 تحصیل رزڑ میں میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کا انسپکشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن صوابی محمد طیب صاحب نے تحصیل رزڑ کے مختلف میڈیکل اسٹورز اور کلینکس کا دورہ کیا۔ انسپکشن کے دوران ادویات کے معیار، ایکسپائری تاریخ، قیمتوں اور صارفین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، غیر قانونی طور پر پریکٹس کرنے والے لوکل ڈاکٹرز اور متعلقہ مراکز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور قانونی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ کنزیومر پروٹیکشن کا مقصد عوامی حقوق کا تحفظ، معیاری خدمات کی فراہمی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ 📌 عوام کی صحت اور حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ #ConsumerProtection #Swabi #Razar #MedicalStoreInspection #PublicAwareness