@y_syed: کچھ خاموشیاں جواب نہیں ہوتیں، وہ زخم ہوتی ہیں ایسے زخم جنہیں الفاظ چھو بھی نہیں سکتے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ جو شخص کم بولتا ہے، اُس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگوں کے پاس اتنا کچھ ہوتا ہے کہ وہ بیان ہی نہیں کر پاتے۔ میں بھی خاموش ہوں. مگر میری خاموشی کے اندر چیختے ہوئے سوال ہیں، ٹوٹے ہوئے خواب ہیں، ادھوری دعائیں ہیں، اور وہ سب باتیں ہیں جو میں کبھی کسی سے کہہ نہ سکا۔ کبھی غور کرنا. سب سے زیادہ شور اُن لوگوں کے اندر ہوتا ہے جو باہر سے سب سے زیادہ خاموش ہوتے ہیں۔ کیونکہ جب دل حد سے زیادہ ٹوٹ جائے تو آنسو بھی بہنا چھوڑ دیتے ہیں، اور انسان شکایتوں کے بجائے خاموشی اوڑھ لیتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب وہ ہنس بھی رہا ہوتا ہے، باتیں بھی کر رہا ہوتا ہے، لوگوں میں بھی بیٹھا ہوتا ہے. مگر اندر سے اُس کی روح برسوں سے کسی ویران کمرے میں بیٹھی ہوتی ہے۔ اور سب سے تکلیف دہ خاموشی وہ نہیں جو زبان پر ہو. بلکہ وہ ہے جو دل میں دفن ہو جائے، جہاں چیخیں بھی سنائی نہ دیں اور درد بھی زندہ رہے۔ بعض اوقات انسان بولنا اس لیے نہیں چھوڑتا کہ اُس کے پاس الفاظ ختم ہو گئے ہیں، بلکہ اس لیے کہ اُسے یقین ہو جاتا ہے کہ اب کوئی سمجھنے والا نہیں رہا. خاموش لوگوں سے ڈرا کرو، کیونکہ جب اُن کے صبر کی آواز ٹوٹتی ہے تو اکثر رشتے، امیدیں اور محبتیں بھی ساتھ ٹوٹ جاتی ہیں۔ #fyp #y_syed #بخت