@hamdard__01: آج شاید آخری پوسٹ ہو اس درد بھری کہانی کی…” پتہ نہیں تم کہاں ہو، کیسے ہو، مگر دل کے کسی کونے میں آج بھی یہی امید زندہ ہے کہ شاید تم کبھی یہ الفاظ پڑھ لو… اور ایک لمحے کے لیے ہی سہی، تمہیں یاد آ جائے کہ کوئی تھا جو تمہیں سچ میں اپنی دنیا سمجھ بیٹھا تھا۔ نہ شکایت ہے، نہ کوئی گلہ… بس ایک خاموش سی اداسی ہے جو ہر دن ساتھ رہتی ہے۔ تم چلے گئے، مگر تمہاری یادیں ابھی تک مجھے چھوڑ نہیں رہیں۔ کبھی لگتا ہے جیسے تم ابھی بھی کہیں آس پاس ہو، بس نظر نہیں آ رہے۔ اگر کبھی یہ پوسٹ تم تک پہنچ جائے تو بس اتنا جان لینا… میں نے تمہیں روکا نہیں، بس خود کو سنبھالنا سیکھ رہا ہوں۔ اور اگر تم نے کبھی یہ سوچا ہو کہ تمہارے جانے کے بعد کیا ہوا… تو جواب یہی ہے کہ کچھ نہیں بدلا، بس میں تھوڑا سا ٹوٹ گیا اور خاموش رہنا سیکھ لیا۔ آخر میں بس اتنا کہنا ہے… اگر کبھی دل چاہے تو پلٹ آنا، ورنہ دعا یہی ہے کہ جہاں بھی رہو خوش رہو۔ By by All tiktok friends de ze pori masara da ratlo manana dera shukria