اسیر عشق ہیں اور وضع آزادانہ رکھتے ہیں
ہم اپنی زندگی افسانہ در افسانہ رکھتے ہیں
خدا معلوم ایسی کیا کشش ہے ان کی محفل میں
کہ اہل دل قدم اس سمت بیتابانہ رکھتے ہیں
نہ ہم تقلید کرتے ہیں کبھی فرہاد و وامق کی
نہ اپنی مملکت میں قیس کا ویرانہ رکھتے ہیں
ہمیں نسبت ہے بادہ سے ہمارا نام ہے ساقیؔ
نہیں مے کش مگر ہاں شغل کچھ روزانہ رکھتے ہیں
عبدالغفور ساقی
2026-06-04 04:28:29
0
*🦋⃟ 𝐈𝐭𝘅 𝗖𝗵𝘂𝘇A❤️ ⃝ ✧* :
Nicwww 🫀🚩
2026-06-04 01:15:50
0
Atif korai :
🌹🌹🌹
2026-06-06 15:20:38
0
Rizwan :
🥰🥰🥰
2026-06-03 12:59:40
0
To see more videos from user @mysterious_soul5055, please go to the Tikwm
homepage.