@safdarkibatin: اس کے پاس دنیا تھی، لوگ تھے، سب کچھ تھا، وہ پھر بھی خوش ہے، اور میرے پاس صرف وہ ایک تھا جو بچھڑ گیا، اب بس ایک گہرا سا دکھ رہ گیا ہے جو ہر سانس کے ساتھ جیتا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، اور میں آج بھی اسی لمحے میں رکا ہوا ہوں جہاں اس نے چھوڑا تھا۔ اس کے لیے شاید یہ ایک عام سی بات تھی، مگر میرے لیے وہ جدائی پوری زندگی کا زخم بن گئی۔ میں نے اسے ہر دعا میں مانگا، ہر خاموش رات میں پکارا، مگر میری آواز ہمیشہ خاموشی میں گم رہی۔ اس کی دنیا میں روشنی رہی، اور میری دنیا آہستہ آہستہ اندھیرے میں ڈوبتی گئی۔ میں نے سب کچھ دے کر بھی اسے روک نہ سکا، شاید محبت کا یہی سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔ وہ چلا گیا اور اپنے ساتھ میری مسکراہٹ بھی لے گیا۔ اب ہنسی صرف ایک عادت ہے، خوشی نہیں رہی۔ لوگ میرے آس پاس ہیں مگر دل کہیں اور کھویا رہتا ہے۔ میں ہجوم میں بھی اکیلا ہوں، اور تنہائی میں خود سے بھی اجنبی ہو جاتا ہوں۔ وقت گزرتا جا رہا ہے مگر درد وہیں کا وہیں ہے۔ ہر رات ایک ہی سوال رہتا ہے کہ کیا میں کبھی اس کے دل میں تھا بھی یا نہیں۔ شاید وہ کبھی واپس نہ آئے، اور میں یہ حقیقت جانتے ہوئے بھی اسے چھوڑ نہیں پاتا۔ اس کی یادیں میرے اندر ایسے بسی ہیں جیسے سانس کے بغیر جینا۔ اب نہ کوئی شکوہ ہے، نہ کوئی امید، بس ایک خاموش سا درد ہے جو میری پہچان بن گیا ہے۔❤️🥺🥀💔 #deep #poetry #fyp #viral #safdarkibatin