@lostsoul0126: میری آنکھ سے نکلا آخری آنسو تمہارے نام پر نکلا یہ یاد رکھنا یاد رکھنا کہ کوئی تمہاری راہ دیکھتے دیکھتے اس دنیا سے رخصت ہوا تم لوٹ آنے کا وعدہ کر کہ میری ساری عمر کو کھا گئے میں تمہاری ایک دید کی خاطر اس قدر تڑپا میں نے تمہارے بعد اپنی آنکھوں کو ہمیشہ بھیگے دیکھا تمہارے بعد میں اپنی عمر جی نہ سکا میں نے ہر لمه ہر گھڑی بس تمہاری راہ دیکھی تم سے ملنے کی چاہ میں میں موت سے مل گیا اب ہو سکے تو میری اس آخری خواہش کو پورا کرنا تم جب کبھی بھی لوٹنا تو میری قبر پر آ کر وہ آنسو گرا جانا جو میں نے ایک عرصہ تمہاری یاد میں گرائے جانتا ہوں تم میری طرح اپنی عمر گنوا نہیں پاؤ گے جس طرح میں نے اپنی عمر تمہارے نام پر گنوا دی تم کبھی مجھے اتنا نہیں چاہ پاؤ گے جتنا میں نے تمہیں چاہا❤️🩹🥀#خواہشیں #محبت #درد #unfeezmyaccount