@lazwa.lishq: مرد جب تعلق ختم کرنا چاہتا ہے تو اکثر الفاظ نہیں بدلتا، رویے بدل لیتا ہے۔ اچانک اُس کے پاس وقت کی کمی ہو جاتی ہے۔ کام پہلے سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ پیغامات کے جواب دیر سے آنے لگتے ہیں۔ ملاقاتوں کے بہانے ختم ہو جاتے ہیں۔ نیند زیادہ آنے لگتی ہے، طبیعت اکثر خراب رہنے لگتی ہے، اور مصروفیت ہر سوال کا جواب بن جاتی ہے۔ وہ براہِ راست یہ نہیں کہتا کہ اب وہ پہلے جیسا نہیں رہا، مگر اُس کا رویہ یہ سب کچھ کہہ دیتا ہے۔ جو شخص کبھی چند منٹ کی بات کے لیے گھنٹوں نکال لیتا تھا، اب گھنٹوں کے باوجود چند منٹ نہیں نکال پاتا۔ جو کبھی آپ کی ایک اداسی پر پریشان ہو جاتا تھا، اب آپ کے آنسوؤں سے بھی بے خبر رہتا ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف جھوٹ سے نہیں ہوتی، بلکہ اُس تبدیلی سے ہوتی ہے جو انسان اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا ہوتا ہے مگر ماننا نہیں چاہتا۔ دل بار بار خود کو سمجھاتا ہے کہ شاید وہ واقعی مصروف ہو، شاید واقعی تھکا ہوا ہو، شاید واقعی حالات خراب ہوں۔ مگر محبت کرنے والا دل جتنا بھی معصوم ہو، بے حسی اور دلچسپی کے فرق کو ایک دن پہچان ہی لیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جس شخص کو آپ کی موجودگی عزیز ہو، وہ مصروف ہونے کے باوجود وقت نکال لیتا ہے۔ اور جو دور جانا چاہتا ہو، وہ وقت ہوتے ہوئے بھی مصروف دکھائی دیتا ہے۔ کبھی کبھی تعلق لفظوں سے نہیں، توجہ کی کمی سے ختم ہوتے ہیں۔ اور بعض جدائیاں "الوداع" کہے بغیر ہی ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ جب دل بدل جائے تو بہانے بڑھ جاتے ہیں، اور جب محبت باقی ہو تو مصروفیت کے باوجود رابطے کے راستے نکل ہی آتے ہیں۔ 🥀🖤 #fypシ