@alihaq2537: علیؑ شاہِ مرداں اِماماً کبیرا کہ بعد از نبیؐ شُد بشیراً نذیرا ترجمہ: حضرت علیؑ جوانمَردوں کے اِمام کبیر ہیں اور بعد نبیِؐ آخرالزماں ﷺ کے بعد بشیر و نذیر ہیں۔ زمیں، آسماں، عرش و کرسی بحُکمَش علیؑ داں علیٰ کُلِّ شئٍ قَدِیرا ترجمہ: زمین، آسمان، عرش و کرسی انکے تابع ہیں، علیؑ علیہ السلام جانتے ہیں علٰی کل شئی قدیرا کیا ہے۔ علیؑ ابنِ عمِ مُحمّدؐ رسُول است چُوں مُوسیٰؑ اخی گُفت ہارُوںؑ وزِیرا ترجمہ: علی علیہ السلام رسُول الله صلّی الله تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلّم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ جیسے سیّدنا مُوسیٰ علیہ السلام نے اپنے بھائی سیّدنا ہارون علیہ السلام کو وزیر کہا۔ علیؑ اولیاء را دلیل است برحق علیؑ انبیاء را ولیاً نصیرا ترجمہ: مولاعلیؑ اولیاء علیھم الرحمہ کے لئے دلیل برحق ہیں علیؑ انبیاء کے لئے مددگار و نصرت دلانے والے ہیں۔ زتو ہست روشن مہ و مہر و کوکب تُوئی در دو عالم سراجاً مُنیرا ترجمہ: یا علیؑ آپ سے سورج چاند ستارے روشن ہیں۔ آپ ہی دونوں عالم میں روشن چراغ ہیں۔ بجنگِ اُحد چُوں نبیؐ ماند تنہا خدایش فرستادہ نادِ علیؑ را ترجمہ: جب جنگ اُحد میں نبی کریم صلّی الله تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلّم تنہا ہو گئے الله سبحانہ و تعالیٰ نے ناد علیؑ کو بھیجا۔ مُحِبِّ علیؑ جنّتی بعد مُردن بود ایمن از خوفِ مُنکر نکیرا ترجمہ: علیؑ سے محبت کرنے والے مرنے کے بعد جنتی ہیں اور وہ منکر نکیر کے خوف سے محفوظ ہیں۔ بہ بد خواہِ اولادِ حیدرؑ خدا گُفت کہ یَدعُو ثبورا وَ یَصلیٰ سَعِیرَا ترجمہ: حیدرِ کرار کی اولادکو بُرا کہنے والوں کے لیے الله سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا وہ جلد ہی تباہی تباہی پکاریں گے اور سعیر جو جہنّم کی ایک وادی کا نام ہے وہاں پہنچیں گے۔ ز تو نیست پوشیدہ احوالِ جامیؔ کہ ہستی بمعنی سمِیعاً بَصِیرَا ترجمہ: یا سیّدنا علیؑ آپ سے احوالِ جامی پوشیدہ نہیں کیوں کہ آپ بمعنی سننے والے اور دیکھنے والے ہیں۔ مولانا عبدالرحمن جامی رحہ #نعت #سفیرعشق #قوالی_محفل #پاکستان___زندہ___باد🇵🇰 #پاکستان